پیف کی جانب سے پی ایچ ڈی میرٹ اسکالرشپس برائے2023 کا اعلان
پیف کی جانب سے پی ایچ ڈی میرٹ اسکالرشپس برائے2023 کا اعلان
پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (پیف) کی جانب سے 2023 کے لیے چیف منسٹر میرٹ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ چیف منسٹر میرٹ اسکالرشپس ہر سال اعلیٰ پاکستانی طلباء کو دی جاتی ہیں جو مکمل طور پر فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپ کے لیے اہلیت کے معیار پر پورے اترتے ہیں۔ خاص طور پر بیرون ملک یونیورسٹیوں میں پڑھنے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیے یہ اسکالرشپس بے حد معاون ثابت ہوتی ہیں۔ غیرملکی یونیورسٹیوں میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے طلباء اس پروگرام سے بہت فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
اس سے قبل پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (پیف) کی جانب سے 440,000 سے زائد وظائف دیئے گئے تھے۔ ان تازہ ترین اسکالرشپس کےلیے14اپریل2023 درخواستوں کی آخری تاریخ ہے۔
ضروریات:
درخواست دینے والے طالب علم کے پاس کیو ایس رینکنگ کے مطابق اپنی پسند کے مضمون میں اعلیٰ ترین50 انسٹی ٹیوٹس سے داخلے کی پیشکش ہونی چاہیے۔
درخواست دہندہ کے پاس کم از کم 60 فیصد کا مجموعی گریڈ پوائنٹ ہونا ضروری ہے۔
درخواست دینے کا اہل ہونے کے لیے طالبِ علم کے خاندان کی آمدنی200,000 روپے سے کم یا اس کے برابر ہونی چاہیے۔
پی ایچ ڈی مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کے لیے، زیادہ سے زیادہ عمر35سال ہونا لازمی ہے۔
بین الاقوامی اسکالرشپ کے ساتھ کوئی پیشگی تجربہ نہیں ہونا چاہیے۔
درخواستیں تمام پاکستانی طلباء، مرد اور خواتین کے لیے اوپن ہیں تاہم پاکستان کے پبلک سیکٹر اداروں میں ٹیچنگ فیکلٹی کے لیے پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے وظائف دستیاب نہیں ہیں۔
سب سے اہم بات یہ کہ آپ کو اسکالرشپ کے لیے اسی سال کے دوران درخواست دینا ہوگی جس میں یہ پیش کی جاتی ہے۔
اسکالرشپس کے بارے میں اہم معلومات:
مکمل طور پر فنڈڈ ٹیوشن۔
رہائش کی سہولت۔
ہوائی سفر کے اخراجات۔
صحت کی دیکھ بھال کے لیے ہیلتھ انشورنس۔
اسکالرشپ کے لیے منتخب نشستیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب میرٹ اسکالرشپ مکمل طور پر صوبے کے طلباء کو دی جاتی ہے جبکہ پاکستان کے دیگر حصوں کے طلباء کو10 فیصد وظائف دیے جاتے ہیں۔
یہ اسکالرشپس 80 فیصد سائنس کے طلباء اور 20 فیصد آرٹس کے طلباء کے لیے مختص ہیں۔
درخواست دینے کا پراسس کیا ہے؟
پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (پیف) کی آفیشل ویب سائٹ اہل طلباء کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درخواست فارم فراہم کرتی ہے۔
امیدواروں کو اپنے درخواست فارم ڈیڈ لائن تک جمع کرانا ہوں گے۔
چیف منسٹر میرٹ اسکالرشپس درج ذیل شعبوں اور مضامین میں دستیاب ہیں۔
نیچرل سائنسز۔
میڈیسن اینڈ لائف سائنسز۔
سوشل سائنسز۔
انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی۔
تفصیلی مضامین کی فہرست پیف کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔