فائنل پاسنگ آؤٹ ایگزامز میں سب سے زیادہ اسکور

فائنل پاسنگ آؤٹ ایگزامز میں سب سے زیادہ اسکور
فورٹی سیون سی ٹی پی کے انفارمیشن گروپ کے افسر نور علی نے فائنل پاسنگ آؤٹ ایگزامز (ایف پی او ای) میں ایک اور قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔
سی ایس ایس پاس کرنے اور لازمی تربیتی مدت مکمل کرنے کے بعد ایف پی او ای کسی بھی سرکاری ملازم کا حتمی ہدف ہوتا ہے۔
مختلف گروپوں کو مختلف صلاحیتوں میں مہارت حاصل کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح انفارمیشن گروپ کے لیے ان کی بنیادی پوسٹنگ پاکستان میں پبلک ریلیشن آفیسر کے طور پر اور بطور پریس اتاشی اور پریس کونسلر بیرون ملک ہوتی ہے۔
ان پوسٹنگز کے لیے پبلک ریلیشنز کے موضوع پر انحصار کی ضرورت ہوتی ہے جوایف پی او ایگزامزمیں بھی آزمایا جاتا ہے۔
مزید پڑھئے: پرائیویٹ اسکولز کا دوبارہ آن کیمپس کلاسز شروع کرنے کا مطالبہ
کووڈ اور تربیت کے دوران مسلسل وقفوں کے باوجود نور علی تعلقات عامہ اور ایڈورٹائزنگ امتحان میں 91 نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
یہ کافی قابل ذکر ہے کیونکہ یہ صرف بیچ میں سب سے زیادہ نمبر نہیں ہیں بلکہ وہ اپنے بیچ کے کسی بھی مضمون میں 90 فیصد نمبر حاصل کرنے والے پہلے شخص بھی بن گئے ہیں۔
انفارمیشن گروپ کے افسران جو پبلک ریلیشنز میں سبقت رکھتے ہیں وقت کی ضرورت ہے اور نور علی جیسے افسران کی موجودگی اس خلا کو پُر ک