ایچ ای سی کا وزیراعظم کے الیکٹرک وہیل چیئر پروگرام کے تیسرے مرحلے کا اعلان

 ایچ ای سی کا وزیراعظم کے الیکٹرک وہیل چیئر پروگرام کے تیسرے مرحلے کا اعلان

 ایچ ای سی کا وزیراعظم کے الیکٹرک وہیل چیئر پروگرام کے تیسرے مرحلے کا اعلان

 یونیورسٹی کے طلباء کے لیے وزیر اعظم کی الیکٹرک وہیل چیئر اسکیم کے تیسرے مرحلے کے تحت، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) یونیورسٹی کے معذور طلباء و طالبات کو الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کرے گا۔

ایچ ای سی کے ذرائع کے مطابق اس اسکیم کا اعلان "جامع ترقی، کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا" کے تحت کیا گیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ایمبولیٹری ڈس ایبلٹیز (مختلف طور پر جسمانی معذوری کا شکار) طلباء سے درخواستیں طلب کر رہا ہے جو پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں اور ایچ ای سی سے الحاق شدہ کالجوں میں انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ پروگراموں کے دوہزار بائیس، تئیس کے موسم خزاں کے سیمسٹر کے دوران داخلہ لے رہے ہیں۔

اہلیت کا معیار:

الیکٹرک وہیل چیئرز کے لیے اہل طلباء میں درج ذیل شامل ہیں۔

ایمبولیٹری ڈس ایبلٹی کی وجہ سے جسمانی محنت اور مستقل طور پر حرکت کرنے سے قاصر۔

فالج یا ٹانگوں کی معذوری کے باعث زیادہ چلنے پھرنے سے قاصر۔

یا دنوں ٹانگوں سے معذور۔

ایچ ای سی سے تسلیم شدہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے طلباء دوہزار بائیس، تئیس کے موسم خزاں میں داخلہ لینے والے۔

متعلقہ حکومت یا مجاز ادارے سے ایک سرٹیفکیٹ حاصل کریں جس میں آپ کے خصوصی شخص کی حیثیت اور جسمانی معذوری کی تصدیق ہو۔

جن طلبہ و طالبات کو گذشتہ مراحل میں الیکٹرک وہیل چیئرز نہیں ملی ہیں۔

اپلائی کرنے کی آخری تاریخ:

الیکٹرک وہیل چیئر کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 نومبر2022 ہے۔

 ایپلی کیشن پراسس:

جو طلباء اہل ہیں وہ ایچ ای سی کے ای پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔

درخواست دینے کے لیے، طلباء کو ضروری دستاویزات کے ساتھ فارم کی ہارڈ کاپی وائس چانسلر(وی سی)، رجسٹرار، یا نامزد فرد کے دفتر میں جمع کرانی ہوگی۔

  اکتیس دسمبر2022 تک، یونیورسٹیاں یا ملحقہ کالجز وہیل چیئرز کی تقسیم کے لیے تمام اہل کیسز کو درج ذیل پتے پر بھیجیں گے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن، سیکٹر ایچ ایٹ ون، اسلام آباد۔

فون نمبر: 051 90808160 اور 05190808056

یو اے این 111119432 ہے۔

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو