پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے خوش خبری

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے خوش خبری

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے خوش خبری

پنجاب کے گورنمنٹ اسکول ٹیچرز اب ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت نے محکمہ اسکول ایجوکیشن (ایس ای ڈی) پنجاب کے تحت تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے لیے ای ٹرانسفر پورٹل کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھئیے: حکومت نے ہزاروں اسکول ٹیچرز کو برطرف کر دیا

پنجاب کے وزیر برائے اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے اس پیشرفت کا اعلان آج پہلے ٹوئٹر پر کیا اور اس کے بعد اس پورے عمل کی ٹائم لائن بھی شیئر کی۔

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے خوش خبری

تفصیلات کے مطابق ای ٹرانسفر پورٹل 31 مارچ بروز جمعرات کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے اپنے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اپریل بروز بدھ ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز14 اپریل بروز جمعرات سے 23 اپریل بروز ہفتہ تک ٹیچرز کی دستاویزات کی تصدیق کریں گے، ایس ای ڈی پنجاب 25 اپریل، پیر کو اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے سرکاری احکامات جاری کرے گا۔

مزید پڑھئیے: ملک بھر میں تعلیمی کے اوقات کار میں کمی کا اعلان

اس سے قبل 2020میں پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کے لیے شفاف اور بدعنوانی سے پاک ٹرانسفر اور پوسٹنگ پالیسی متعارف کرائی تھی۔ اس پالیسی کی پیروی میں، صوبائی حکومت نے ایک ای ٹرانسفر موبائل ایپلیکیشن بھی شروع کی تھی جو اساتذہ کو اپنے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی درخواست کی پیشرفت کو ٹریک کرنے اور متعلقہ ٹرانسفر آرڈرز وصول کرنے کی سہولت دیتی ہے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو