اسلام آباد میں طلباء کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی، ایف ڈی ای

اسلام آباد میں طلباء کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی، ایف ڈی ای

اسلام آباد میں طلباء کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی، ایف ڈی ای

مفت اور لازمی تعلیم کے حق کو یقینی بنانے والے ایکٹ 2012 اور رولز 2021 کے تحت فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اسلام آباد کے سرکاری اداروں میں بچوں کو پری کنڈرگارٹن سے میٹرک تک مفت تعلیم دی جائے۔

سرکاری بیان کے مطابق، ایف ڈی ای نے تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) اور اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی طالب علم کو ایسی مالی حالت میں نہ رکھا جائے جس سے ان کی تعلیمی ترقی کو خطرہ ہو۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مفت اور واجبی تعلیم کے حق کے قانون برائے 2012 کی شق نمبر3 کے مطابق، ہر بچے کو قریب کے اسکول میں مفت اور لازمی تعلیم حاصل کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے، چاہے وہ کسی بھی صنف، نسل یا قومیت سے تعلق رکھتا ہو۔

اعلان کے مطابق اے ای اوز اور اداروں کے سربراہان اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی طالب علم کو درخواست یا داخلہ کے وقت رجسٹریشن یا داخلہ فیس ادا کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو