ایف جی کالجز کے اساتذہ کا پروموشن نہ ملنے پر ناراضی کا اظہار

ایف جی کالجز کے اساتذہ کا پروموشن نہ ملنے پر ناراضی کا اظہار

ایف جی کالجز کے اساتذہ کا پروموشن نہ ملنے پر ناراضی کا اظہار

 ایف جی کالجز کے اساتذہ کہتے ہیں کہ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ نے 25 قابل اساتذہ کی ترقیاں موخر کر دیں۔

وفاق کے زیر انتظام آنے والے سرکاری کالجز کے اساتذہ نے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کی جانب سے پروموشن کیسز کو توجہ نہ دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ڈی پی سی پینل نے وائس پرنسپلز کے 21 پروموشن کیسز پر غور و خوض کیا جبکہ اسسٹنٹ پروفیسرز کے 25 کیسز کو موخر کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت کا بڑا اعلان، محکمہ تعلیم میں اساتذہ بھرتیاں جاری

اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا ستم ظریفی یہ ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہورہا ہے کہ وفاقی سرکاری کالجوں کے اسسٹنٹ پروفیسرز کے پروموشن کیسز پر غور نہیں کیا گیا۔

 نو جولائی 2021 کو ڈی ایس بی کے اجلاس میں وفاقی گورنمنٹ کالجز اور ماڈل کالجز کے اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز پیش کیے گئے۔

بدقسمتی سے ایف جی کالجز کے پروموشن کیسز مسترد دیے گئے جبکہ ماڈل کالجز کے اسسٹنٹ پروفیسرز کو پروموشن مل گئی۔ یہ ایف جی کالج کے اساتذہ کے ساتھ سراسر امتیازی سلوک تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب، یہ دوسری بار ہورہا ہے جب انہیں اس طرح کے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سرکاری نوکیوں کے خواہشمند افراد کے لئے خوشخبری

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز (پوسٹ گریجویٹ ) جی ٹین کے ایک اور اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا کہ ہماری پروموشن میں کسی نہ کسی بہانے تاخیر کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں، ہماری پروموشن کا معاملہ ہماری ٹریننگ سے منسلک تھا جسے ہم نے مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تب بھی ہماری پروموشن مسترد کردی گئی اور سرکاری وسائل اور پیسہ ضائع ہو گیا جو پروموشن کیسز کی تیاری پر خرچ کیا گیا تھا۔ اگر ڈی ایس بی کی اگلی میٹنگ 31 مارچ کے بعد ہوتی ہے، تو سال 2021 کے لیے نئی کارکردگی کی جانچ کی رپورٹیں آنے والی ہوں گی اور پروموشن میں مزید تاخیر ہو جائے گی۔

ایک اور اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا کہ بدقسمتی سے، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا نمائندہ ڈی ایس بی پینل اور پروموشن کیسز کو مسترد کرنے سے پہلے کیسز کا صحیح طریقے سے دفاع نہیں کر سکا۔

امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

متعلقہ اتھارٹی نے وفاقی سرکاری کالجوں سے متعلق معاملات اور مسائل میں امتیازی پالیسی اپنائی ہے جس کے نتیجے میں اساتذہ کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔

فیڈرل گورنمنٹ کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر رحیمہ رحمٰن نے اس ناانصافی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیزوں کو آسان بنانے کے بجائے اساتذہ کی پروموشن کے عمل میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ پروموشن میں یہ تاخیر اساتذہ کو مالی طور پر مسائل سے دوچار کر رہی ہے کیونکہ جب تک وہ ترقی نہیں کر پاتے تب تک وہ بڑھی ہوئی تنخواہ نہیں لے سکتے جبکہ مختلف تعلیمی اداروں میں پہلے ہی خالی آسامیوں کی وجہ سے تدریسی کام تعطل کا شکار ہے اور ترقیوں میں تاخیر نے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ پورے تعلیمی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں فوری طور پر ترقی دی جائے۔


 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو