سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول جاری

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول جاری

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول جاری

 سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (ایس بی سی سی) نے صوبے کے تمام اسکول بورڈز کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع کرنے کی تاریخیں مقرر کر دی ہیں۔

شیڈول کے مطابق سندھ میں میٹرک کے امتحانات 17 مئی بروز منگل سے شروع ہوں گے جب کہ انٹر کے امتحانات 15 جون بروز بدھ سے شروع ہوں گے۔ اسی ترتیب کے ساتھ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے لیے جامع ڈیٹ شیٹس جاری کی جائیں گی۔

مزید پڑھئیے: پنجاب بورڈ نے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

حتمی نتائج کے لحاظ سے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان17 جولائی بروز اتوار اور نویں جماعت کے نتائج کا اعلان امتحانات کے دو ماہ بعد کیا جائے گا۔

انٹر سیکنڈ پارٹ کے نتائج کا اعلان جمعرات 15 ستمبر کو کیا جائے گا اور انٹر فرسٹ پارٹ کے نتائج کا دو ماہ بعد اعلان کیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے رواں سال فروری میں صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے دو ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ (ایس ای ایل ڈی) کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے اتفاق کیا کہ اس سال موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، صوبے کے تمام تعلیمی ادارے یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو