گرلز کالج انتظامیہ سے تنازع پر کرکٹر سرفراز احمد عدالت طلب

گرلز کالج انتظامیہ سے تنازع پر کرکٹر سرفراز احمد عدالت طلب

گرلز کالج انتظامیہ سے تنازع پر کرکٹر سرفراز احمد عدالت طلب

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو گرلز کالج کی حدود میں پچ بنانے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ طلب کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سابق کپتان سرفراز احمد، سرفراز اکیڈمی اور گرلز کالج انتظامیہ کے درمیان تنازع پر جرح ہوئی اور دونون جانب سے دلائل پیش کیے گئے۔ گرلز کالج کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سرفراز احمد نے ہماری باؤنڈری وال میں پچ بنادی ہے جس پر عدالت نے سرفراز احمد کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے سرفراز احمد سے مبینہ کالج کی حدود میں پچ بنانے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سرفراز احمد آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں اور زمین کے تنازعے پر جواب جمع کرائیں۔

اس سے پہلے کالج کی پرنسپل حسینہ فاطمہ نے سندھ ہائی کورٹ میں سرفرازاحمد پر غیرقانونی اکیڈمی چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے زمین پر سے قبضہ ختم کرانے کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس میں کالج کو 7 ایکڑ زمین دی گئی جبکہ اکیڈمک بلاک کی ایک ایکڑ زمین اکیڈمک بلاک کیلئے مختص کی گئی تھی۔

درخواست کے مطابق بلاک این نارتھ ناظم آباد پلاٹ نمبر ایس ٹی 7 ماسٹر پلان کے مطابق رفاعی پلاٹ ہے جبکہ سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے غیر قانونی کرکٹ کلب چلارہے ہیں۔

عدالت نے سماعت کو 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردیا۔

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو