جاپانی جزیرے پر بنے کالج کی واحد طالبہ کی گریجویشن مکمل
جاپانی جزیرے پر بنے کالج کی واحد طالبہ کی گریجویشن مکمل
جاپان میں ایک 15 سالہ لڑکی جو کہ جاپان کے دور دراز اوتیشیما جزیرے پر بنے واحد کالج کی اکلوتی طالبہ تھیں، نے 9 سال بعد اپنی گریجویشن مکمل کرلی ہے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق اکینو اماناکا جو مغربی جاپان کے ایک دور دراز جزیرے پر واقع اپنے کالج کی اکلوتی طالبہ تھی، انہوں نے اس موسم بہار میں اکیلے گریجویشن کرنے پر اپنے اساتذہ، خاندان اور مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
مغربی جاپان میں کاگاوا شہر کے ساحل سے 15 کلومیٹر دور واقع اوتیشیما جزیرہ اسی شہر کا حصہ ہے جس کا رقبہ 0.6 مربع کلومیٹر اور ساحلی پٹی تقریباً 3.8 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔
اس جزیرے پر 34 افراد رہائش پذیر تھے۔ ماہی گیری جزیرے پر رہنے والوں کی اہم ذریعہ آمدنی ہے تاہم جزیرے کو عمر رسیدہ آبادی کا سامنا ہے۔ ایماناکا اس جزیرے کی 18 سال سے کم عمر والی واحد رہائشی ہیں۔
کالج میں گزرے اپنے9 سالوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایماناکا نے کہا کہ یہ وقت بہت جلدی گزر گیا اور پتہ بھی نہیں چلا۔ انہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ مجھے اپنے کالج کی زندگی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔ میرے اساتذہ، میرے خاندان کے افراد اور جزیرے کے لوگوں کے تعاون کے لیے میں ان کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔