ایچ ای سی کے لاء ایڈمیشن ٹیسٹ کے بارے میں آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے؟
ایچ ای سی کے لاء ایڈمیشن ٹیسٹ کے بارے میں آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے؟
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پانچ سالہ انڈرگریجویٹ ایل ایل بی ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے والے امیدواروں کے لیے لاء ایڈمشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی 15 مئی بروز اتوار کو ملک بھر میں مقررہ امتحانی مراکز پر ایل اے ٹی منعقد کرے گی، جبکہ ایل اے ٹی کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 25 اپریل بروز پیر ہے۔
ایچ ای سی کے لاء ایڈمیشن ٹیسٹ کے بارے میں آپ کو درج ذیل نکات کو اچھی طرح جاننے کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، ایل اے ٹی یعنی لا ایڈمیشن ٹیسٹ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیوں اور ان سے منسلک اداروں اور کالجوں میں داخلے کے لیے ایک لازمی ٹیسٹ ہے جو کہ ایچ ای سی اور پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے ذریعے تسلیم شدہ ہیں۔
اہلیت کا معیار:
وہ طلباء جنہوں نے ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی) یا اس کے مساوی 12 سال کی تعلیم حاصل کی ہے وہ درخواست دے سکتے ہیں۔ نتائج کے منتظر طلبہ بھی اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اپلائی کیسے کریں؟
قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کو ایچ ای سی کی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) میں آن لائن درخواست دینے کی ضرورت ہے۔ نامکمل آن لائن درخواستوں کے ساتھ ساتھ کسی دوسرے طریقوں سے بھیجی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا اور انہیں بلا تردد مسترد کر دیا جائے گا۔
درخواست دہندگان ٹیسٹ سے ایک ہفتہ قبل اپنے پروفائل اور ای میل ایڈریس سے اپنی ای ٹی سی کی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ انہیں ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے ایل ای ٹی کے وقت اور مقام کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔
ٹیسٹ فیس:
درخواست دہندگان کو ناقابل واپسی اور ناقابل منتقلی ایک ہزار روپے ٹیسٹ فیس جمع کرانی ہوگی۔ درخواست دہنگان اکاؤنٹ نمبر: 17427900133401، اکاؤنٹ کا عنوان: ہائر ایجوکیشن کمیشن، بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، برانچ کوڈ، 1742 میں فیس جمع کرا سکتے ہیں۔
درخواست دہندگان کو ڈپازٹ سلپ کی ایک کاپی کورئیر کے ذریعے درج ذیل پتے پر بھی بھیجنی ہوگی: ممبرز ہاؤس، سیکٹر ایچ ایٹ، اسلام آباد۔ درخواست دہندگان کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ آخری تاریخ (ڈیڈلائن) سے
پہلے ڈیپازٹ سلپ بھیجیں جس میں ان کے قومی شناختی کارڈ کا نمبر لکھا ہوا ہو۔
درج ذیل لنک پر جا کر ایچ ای سی کے آن لائن پورٹل پر لاء ایڈمشن ٹیسٹ کے لیے درخواست دیں۔
Education Testing Council (ETC)