پڑھنے کے لیے کچھ شاندار ایشیائی ممالک
پڑھنے کے لیے کچھ شاندار ایشیائی ممالک
جب ہم بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں ، تو یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے اختیارات اور امکانات کے دروازے کو کھلا رکھیں۔ قابلِ قدر اور نامور یونی ورسٹیاں پوری دنیا میں واقع ہیں اور آپ کے لیے اپنی منزل کا اتخاب آپ کے منتخب کردہ طریقہ کار پر منحصر ہے، آپ اسی کے مطابق اپنے لیے بہترین مقامات کی تلاش کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ایشیاء میں ہی رہنا چاہتے ہیں تو یہاں بھی ایسی بہت سی مشہور اور نامور یونیورسٹیاں ہیں جو پورے برصغیر کے ممالک میں واقع ہیں۔ جن میں سے آپ اپنے لیے کوئی ایک منتخب کرسکتے ہیں۔ یہاں ان ممالک کی فہرست ی جارہی ہے جو آپ کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں!
تھائی لینڈ کو عالمی سطح پر اور براعظم کے لحاظ سے ذہین ترین اور دانش مند مقامات میں بین الاقوامی طلباء کی بہترین کاؤنٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے اور اس کی ایک وجہ بھی ہے، رہائش اور متحرک ثقافت کی کم قیمت کی وجہ سے تھائی لینڈ میں بیرون ملک ہونے والا ایک مطالعہ ایڈونچر سے بھر پور ہے اور یہاں کے بہترین تدریسی اداروں میں معیاری تعلیم کا وعدہ بھی۔ مسکراہٹ کی سر زمینں، کے نام سے جانے جانے والے اس ملک کے باشندے دوستانہ اور خوش آئند رویے کے حامل ہیں۔
زندگی گزارنے اور معیاری تعلیم حاصل کرنے کی قیمت کے لحاظ سے جاپان ایک زیادہ مہنگا آپشن لگتا ہے۔ لیکن یہاں کی یونیورسٹیز بین الاقوامی اسکالرشپس کی معقول رقم بھی پیش کرتی ہیں، اور اس کے لیے کم ٹیوشن فیس ایک اورعمدہ آپشن ہے۔ جاپان کی ایک اور خاص بات یہاں جرائم اور تشدد کی کم ترین شرح اور قانون کی بالادستی ہے، جس کی وجہ سے یہ رہنے کے لیے ایک انتہائی محفوظ ملک ہے۔
سنگاپور میں تعلیم حاصل کرنا ایک زبردست تجربہ ہے جس سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ یہ نہ صرف اس لیے کہ اس ملک میں ایک بہترین تعلیمی نظام موجود ہے جو معیاری تعلیم کی تلاش کے لیے آنے والے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے اعلیٰ مقامات رکھنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ سنگار اس لئے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ یہاں ہر طالب علم گرانٹس کے لیے درخواست دینے کا اہل ہے۔ یہاں ایک نہیں ، بلکہ عالمی سطح پر درجہ بندی میں بہترین آنے والی دو اعلیٰ یونیورسٹیاں واقع ہیں۔
تائیوان ایک شاندار تعلیمی نظام رکھنے کے لیے مشہور ملک ہے جو متنوع اور ثمربار ہے۔ یہاں ثقافتی اور تاریخی رنگا رنگی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ جبکہ تعلیم کے اخراجات اور زندگی گزارنے کے اخراجات کو معقول حد تک کم رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد یہاں کے بہترین انسٹیٹیوٹس اور متنوع ثقافت سے فائدہ اٹھاسکیں۔
جب آپ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو بحرین شاید وہ پہلی جگہ نہ ہو جس کے بارے میں آپ سوچتے ہیں لیکن یہ کچھ چیزوں کے لیے سرفہرست ہے، جیسے یہاں کا معیاری تعلیم کا نظام اور مقامی لوگوں کے عمل دخل سے بے نیاز سماجی نظام جو باہر سے آنے والے اسٹوڈنٹس اور دیگر افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے۔ اس ملک کی بہترین جگہوں میں سب سے دلچسپ تاریخی مقامات ہیں اور انگریزی بولنے والے مقامی لوگ ہیں جن کی مہمان نوازی کی کوئی حد نہیں ہے۔
فلپائن کو اگرچہ سیاحتی مقام کے طور پر جانا جاتا ہے ، لیکن ہر سال پانچ ہزار سے زیادہ نئے طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اس ملک میں داخل ہوتے ہیں۔ یہاں کے رہائشی اخراجات بھی زیادہ نہیں ہیں جبکہ سفری اخراجات بھی انتہائی معقول ہیں۔ یہاں پڑھنے کا ایک اور فائدہ نئے دوست بنانے کا ایک اعلیٰ موقع اور ہر سال منتخب کرنے کے لیے بین الاقوامی اسکالرشپ کی بڑی تعداد موجود ہے۔
اس خوبصورت ملک میں ڈیڑھ سو سے زائد تعلیمی ادارے موجود ہیں۔ اس فہرست میں شامل ممالک میں ویت نام سب سے کم قیمت رہائشی اخراجات رکھنے والا ملک ہے جو ثقافتی رنگا رنگی اور تاریخی مقامات سے مالا مال ہے اور بین الاقوامی طلبہ کو اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کے لیے کافی رقم بچانے کی اجازت دیتا ہے تاکہ وہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد حیرت انگیز مناظر کو دیکھ کر ان سے لطف اندوز ہو سکیں۔
ملائشیا میں تعلیم حاصل کرنا بہت سے بین الاقوامی طلبا کے لیے ایک خواب کو تعبیر سے ہمکنار کرنے کے مترادف ہے۔ یہاں زیادہ تر افراد انگلش بولتے ہیں جس سے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے روز مرہ بات چیت میں آسانی ہوتی ہے۔ یہاں ہر سال دنیا بھر سے ایک لاکھ ستتر ہزار سے زائد اسٹوڈنٹس پڑھنے کے لیے آتے ہیں۔ اس میں انتخاب کرنے کیلئے بہت سارے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے ہیں اور ملک کے ہر حصے میں رنگا رنگ ثقافتی ورثہ باہر سے آنے والے افراد کے لیے کشش کا باعث ہے۔ معروف بین الاقوامی یونیورسٹیوں جیسے موناش یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف نوٹنگھم-ٹرینٹ کے کیمپس یہاں موجود ہیں جو آپ کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کے آپشن پر غور کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
اس فہرست میں دوستی کے لیے سرفہرست ملک کی حیثیت سے کمبوڈیا اپنی ایک الگ اہمیت رکھتا ہے۔ کمبوڈیا سے ڈگری کا حصول بین الاقوامی طلبا کے لیے حیرت کا باعث بن سکتا ہے جو عالمی سطح پر اپنا اثر ڈالنے کے خواہش مند ہیں۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ کمبوڈیا میں بہترین تعلیمی ادارے علم و دانش کے فروغ میں سرگرم ہیں۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جو ایک ساتھ تاریخ ، ثقافت اور روایت کے ساتھ ساتھ جدید انفرااسٹرکچر سے بھی مالا مال ہے۔