اسکاٹ لینڈ پاکستان اسکالرشپ، طالبات کے لیے
اسکاٹ لینڈ پاکستان اسکالرشپ، طالبات کے لیے
اسکاٹ لینڈ پاکستان، نوجوان خواتین اور لڑکیوں کے لیے ایک اہم اسکالرشپ پروگرام ہے۔ جو امیدوار اسکالر شپ کے حصول میں لچسپی رکھتے ہیں، اُن اداروں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیار میں ہیں۔
اسکاٹ لینڈ کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ یہ اسکالر شپ پروگرام پوری طرح سے فنڈڈ ہے۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
اس پروگرام کے تحت دو سالہ تعلیمی پروگرام (ماسٹرز اور ایم فل) کے لیے فنڈز دیئے جائیں گے اور برطانوی حکومت ان امیدواروں کے لیے اپنا حصہ ڈالے گی جو اس اسکالرشپ کے لیے اہلیت کے معیار پر پورے اترتے ہیں۔
یہ پروگرام پاکستان میں ایچ ای سی کی تصدیق شدہ یونیورسٹیوں میں دستیاب ہوگا۔
اسکالرشپ کے امیدواروں کے لیے فوائد:
نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے لیے اسکاٹ لینڈ پاکستان اسکالرشپس منتخب درخواست دہندگان کو درج ذیل فوائد کا یقین دلاتی ہے۔
ٹیوشن کے مکمل اخراجات۔
رہائش کے مکمل اخراجات۔
سال میں 2 بار گھر اور یونیورسٹی جانے کے لیے وظیفہ۔
تعلیمی شعبہ جات۔
یہ اسکالرشپ، درج ذیل مخصوص شعبوں میں فراہم کی جائے گی۔
ایجوکیشن۔
سسٹین ایبل انرجی۔
فوڈ سیکیورٹی اینڈ ایگریکلچر۔
ہیلتھ سائنسز۔
ایس ٹی ای ایم (اسٹیم)۔
ضروریات:
یہ اسکالرشپ صرف خواتین کے لیے پیش کی جاتی ہے۔
امیدوار کے لیے ضروری ہے۔
پاکستان کا شہری ہونا۔
مذکورہ شعبوں میں ماسٹرز پروگرام کے لیے پڑھائی جاری رکھنے کے خواہش مند۔
پاکستان میں ایچ ای سی کی مجاز یونیورسٹی کی طرف سے داخلہ سرٹیفیکیشن ہونا ضروری ہے۔
دیہی علاقوں کی خواتین کو تنظیم کی طرف سے مکمل تعاون حاصل ہے۔
درخواست گزار کے لیے معیار:
امیدوار کے پاس ہونا ضروری ہے۔
مناسب طریقے سے بھرا ہُوا درخواست فارم۔
قومی شناختی کارڈ کی اسکین شدہ کاپی۔
ٹرانسکرپٹ کی اسکین شدہ کاپی۔
داخلہ کی توثیق یا ماسٹرز لیول کے لیے رجسٹریشن۔
ٹیوشن فیس کا فارم۔
درخواست دینے کی آخری تاریخ۔
اسکالر شپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 ستمبر2021 ہے۔
امیدوار، اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے آن لائن بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔
آن لائن درخواست دینے کے لیے برٹش کائونسل کی آفیشل ویب سائٹ پر درج ذیل لنک کے ذریعے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
آئوٹ لُک کے ذریعے اسکاٹ لینڈ پاکستان اسکالر شپ فار ینگ ویمن اینڈ گرلز کے بارے میں اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
مزید معلومات یا سوالات کے لیے براہ کرم ہم سے اس لنک پر رابطہ کریں۔
یا اس ٹول فری نمبر پر کال کریں۔
0800-22000