اسٹوڈنٹس کی پرفارمنس اور ٹائم مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے 5 مددگار ٹولز

اسٹوڈنٹس کی پرفارمنس اور ٹائم مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے 5 مددگار ٹولز

اسٹوڈنٹس کی پرفارمنس اور ٹائم مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے 5 مددگار ٹولز

ٹیکنالوجی کا یہ نیا دور ہماری دنیا کو ایک نئی منزل کی طرف لے جارہا ہے۔ وبائی مرض کورونا کے بعد سے لوگ اس ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار کر رہے ہیں جو ہماری زندگیوں کو نسبتاً آسان بنا رہی ہے۔ یہ بات بھی اپنی جگہ اہم ہے کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں ایڈ ٹیک ٹولز میں ایک زبردست اضافہ دیکھا جا سکتا ہے جو طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے لیے بھی مددگار ہیں اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایڈٹیک ٹولز نے سیکھنے، گریڈنگ، اسائنمنٹس کو جمع کرانے اور ٹائم مینجمنٹ کو آسان بنا دیا ہے۔

وقت کے انتظام (ٹائم مینجمنٹ) اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیمس گرو نے آپ کی مدد کی غرض سے کچھ معاون ٹولز کی فہرست مرتب کی ہے جو درج ذیل ہے۔

 

مائیکروسافٹ ٹُو ڈُو:

مائیکروسافٹ ٹو ڈو ایک ٹاسک مینجمنٹ ایپ ہے جو کلاؤڈ بیسڈ ہے۔ صارفین اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو منظم کرسکتے ہیں اور اپنے وقت کی بہترین انداز میں تقسیم کرسکتے ہیں۔

یہ شاندار ٹول اساتذہ اور دیگر پیشہ ور افراد کو اپنے روز مرہ کاموں کو تخلیقی نوعیت اور ترتیب دینے کی سہولت دیتا ہے۔ اسے استعمال کرنا بہت آسان ہے اور آپ جہاں بھی جائیں اپنی فہرستیں آسانی سے اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں، جس سے آپ اپنے کام کو مشکل بنانے کے  بجائے اسمارٹ ورک کر کے اپنا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں۔

یہ شاندار ٹول آپ کا نوٹس بنانے کا بوجھ کم کرکے آپ کے لیے آسانی پیدا کرتا ہے۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر دستیاب ہے۔ آپ یہاں اپنے کاموں کو منظم کرنا شروع کرنے کے لیے درج ذیل لنک کے ذریعے براہ راست ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔

http://todo.microsoft.com/

اسٹوڈنٹس کی پرفارمنس اور ٹائم مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے 5 مددگار ٹولز

 ریسکیو ٹائم:

ریسکیو ٹائم ہر ایسے شخص کے لیے ایک آن لائن ٹائم مینجمنٹ اور ٹریکنگ ٹول ہے جس کی توجہ آسانی سے منتشر ہو جاتی ہے اور وہ صحیح طریقے سے اپنے روز مرہ امور کو سرانجام دینے کے لیے توجہ مرکوز کرنے سے قاصر رہتا ہے لیکن دوسری جانب اسے بروقت اپنے کام مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ریسکیو ٹائم آپ کو ذہنی خلفشار یا بے دھیانی کو روک کر اپنی توجہ مرکوز رکھنے میں مدد دے سکتا ہے کیونکہ یہ بیک گراؤنڈ میں ٹائمر چلا کر اس بات پر نظر رکھتا ہے کہ آپ مختلف ایپلیکیشنز پر کتنا وقت گزارتے ہیں۔ یہ اعدادوشمار آپ کو یہ معلوم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں کہ آپ بیکار سرگرمیوں میں کہاں وقت ضائع کر رہے ہیں۔ ریسکیو ٹائم کمپیوٹر سے دور ہوتے ہوئے بھی آپ کے وقت کو ٹریک کرتا ہے اور آپ کو اپنے کام کے ساتھ ٹریک پر واپس آنے میں مدد دینے کے لیے اطلاعات فراہم کرتا ہے۔

ریسکیو ٹائم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درج ذیل لنک پر جا کر ایک نئے سرے سے اپنے روز مرہ کاموں کو انجام دینے کا سلسلہ شروع کریں۔

 https://www.rescuetime.com/

اسٹوڈنٹس کی پرفارمنس اور ٹائم مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے 5 مددگار ٹولز

ورچوئل اسسٹنٹ بائے آئی وی اے اے:

انٹرنیشنل ورچوئل اسسٹنٹ ایسوسی ایشن (آئی وی اے اے) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو ورچوئل اسسٹنس کے پیشے سے وابستہ اراکین کے لیے پیشہ ورانہ ترقی اور تعلیم کے ساتھ ساتھ ورچوئل اسسٹنٹ کے کردار اور کام کے بارے میں عوامی آگاہی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

انٹرنیشنل ورچوئل اسسٹنٹ ایسوسی ایشن آپ کو ایک ایسا پروفیشنل شخص تلاش کرنے میں مدد دے سکتی ہے جو آپ کو دور رہتے ہوئے بھی فرائض انجام دینے میں مدد دے سکتا ہے۔ ورچوئل اسسٹنٹس کی صلاحیتوں کی ایک وسیع رینج ہوتی ہے، تاہم اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو لیکچرز کے لیے پاور پوائنٹ سلائیڈز تیار کرنے یا پالش کرنے اور اس میں ترمیم کرنے، گریڈنگ سافٹ ویئر میں ڈیٹا درج کرنے اور کلاس روم کے وسائل اور ویڈیو کلپس تلاش کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

اگر آپ کسی تعلیمی ادارے میں پڑھاتے ہوئے اعلیٰ ڈگری حاصل کرنے کے لیے مزید تعلیم حاصل کر رہے ہیں، تو آپ کا وی اے (ورچوئل اسسٹنٹ) تحقیق کے شعبے میں آپ کی مدد کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ اپنے لیے ایک ورچوئل اسسٹنٹ تلاش کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں۔

https://ivaa.org/

اسٹوڈنٹس کی پرفارمنس اور ٹائم مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے 5 مددگار ٹولز

 

گوگل ڈاکس:

گوگل ڈاکس، ایک ایسا مفت آن لائن ٹول ہے جو آپ کو دستاویزات کو اپ لوڈ کرنے، ترمیم اور دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

اس سے پرنٹنگ کی لاگت اور آپ کے قیمتی وقت کی بچت ہوتی ہے کیونکہ طلباء اپنی دستاویزات کو جمع کرانے کے لیے پرنٹ کیے بغیر بھی آسانی سے اپ لوڈ کر سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے اساتذہ کے ساتھ براہ راست ڈاکومنٹس کو شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ جہاں تک اساتذہ کا تعلق ہے، وہ پیپرز میں ترمیم کر سکتے ہیں اور آن لائن تبصرے شامل کر سکتے ہیں، جس سے ان کا کافی وقت بچ جاتا ہے۔

گوگل ڈاکس کے ذریعے وہ تیزی سے دستاویزات کو ترتیب سے پڑھنے اور نشان زد (چیک) کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے طلباء کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے فوری فیڈ بیک فراہم کرنے کی سہولت بھی حاصل کرتے ہیں۔

گوگل ڈاکس کو استعمال کرنے کے لیے آپ موبائل ایپ انسٹال کر سکتے ہیں یا نیچے دیئے گئے لنک کے ذریعے آن لائن اس ایپ پر سائن اپ کر سکتے ہیں۔

https://docs.google.com/

اسٹوڈنٹس کی پرفارمنس اور ٹائم مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے 5 مددگار ٹولز

 

ایورنوٹ:

ایور نوٹ ایک نوٹس لینے کا زبردست ٹول ہے۔ یہ نوٹس لینے کے دستیاب ٹولز میں سب سے موثر اور شاندار ٹولز میں سے ایک مانا جاتا ہے، جو عملی طور پر کسی بھی شکل میں نوٹس کو سنبھالنے کے قابل ہے۔ ٹیکسٹ نوٹ، آڈیو ریکارڈنگ، تصاویر (امیجز)، پی ڈی ایف دستاویزات، ہاتھ سے لکھے ہوئے اسکین شدہ صفحات، ای میلز، ویب پیجز اور اس حوالے سے جو کچھ بھی آپ کے ذہن میں آتا ہے ان سب کو ایورنوٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ایور نوٹ ہر ایک کے لیے ایک مثالی ٹول ہے کیونکہ یہ آپ کو ہر چیز کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک واحد اور محفوظ مقام کی سہولت دیتا ہے۔ اس میں مختلف خصوصیات ہیں اور یہ استعمال کرنے میں بھی بہت آسان ہے۔

ایورنوٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر دستیاب ہے، آپ درج ذیل لنک کے ذریعے اس کے ویب پیج کا استعمال بھی شروع کر سکتے ہیں۔

https://evernote.com/

اسٹوڈنٹس کی پرفارمنس اور ٹائم مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے 5 مددگار ٹولز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو