طالب علموں کے لیے 10 بہترین ویب سائٹس
طالب علموں کے لیے 10 بہترین ویب سائٹس
ایک نئے طالب علم کی حیثیت سے آپ کو بہت تیزی سے بہت سارے نئے مواد اور معلومات کو پڑھنے اور پڑھ کر یاد رکھنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ معلومات کا سیلاب بہت تیز ہے اور خود کو تیزی سے بدلتی دنیا کی خبروں اور معلومات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے آپ تھوڑی ہوشیاری دکھانی ہوگی، اس کے ساتھ ہی آپ خود پر انحصار کرنے والی، معلومات سے بھری اور زیادہ سیکھنے والی زندگی کے متحمل ہوسکتے ہیں۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں انٹرنیٹ کا عمل داخل ہوتا ہے، سیکھنے والے وسائل کا ایک بالکل مختلف دائرہ جس میں کسی بھی چیز کے بارے میں شاندار ڈیٹا بیس دستیاب ہوتا ہے، جہاں آپ ان چیزوں کو سیکھ سکتے ہیں جن کے بارے میں آپ کے والدین نے آپ کو کبھی نہیں بتایا تھا (یا کہ آپ اس وقت ان معلومات کے حصول کی دوڑ میں شامل نہیں تھے) یعنی اپنے پیسوں کا بجٹ کیسے بنایا جائے، اپنے بینک سے زائد رقم کا بندوبست کیسے کیا جائے اور اپنے کپڑوں کو جلائے بغیر کپڑے کیسے استری کیے جائیں۔
مختصر یہ کہ مطالعے کے لیے آپ کی دلچسپی کا وہ تمام مواد جو آپ کو ممکنہ طور پر درکار ہو سکتا ہے وہ آن لائن آپ کی رسائی میں ہے۔
ذیل میں ہم نے طلباء کی آسانی کی لئے کچھ کارآمد ویب سائٹس اور آن لائن وسائل کی ایک فہرست مرتب کی ہے جو طلباء کے تعلیمی سفر کے آغاز سے ہی ان کی زندگی کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
جنرل ویب سائٹس
لائف ہیکر ڈاٹ کام:
بیرون ملک مطالعہ کے لیے اپنا سوٹ کیس پیک کرنے سے لے کر یورپ کی تاریخ کے بارے میں جاننے تک، یہ ویب سائٹ طلباء کے لیے ایک آسان اور آن لائن پلیٹ فارم ہے۔
انٹرنیٹ کے نئے رجحانات کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہوں یا چھٹیوں کی اہمیت، ڈی آئی وائیز، جی پی ایس اور ہیکس اور سوشل وغیرہ وہ زمرے ہیں جہاں سے طالب علم بہت زیادہ معلومات سیکھ سکتے ہیں۔ یہاں آپ فور کے یوٹیوب ویڈیوز کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی طرح آسان چیزیں بھی سیکھ سکتے ہیں۔
مینٹل فلوس:
بڑے سوالات، کوئز اور سوانح عمری اور حیرت انگیز حقائق، مینٹل فلوس دنیا بھر کے دلچسپ حقائق کے بارے میں جاننے کے لیے طلباء کے لیے ایک ویب سائٹ ہے۔ اس پلیٹ فارم پر آپ کو فوڈ، کلچر اور سائنس سے متعلق معلومات بھی ملیں گی۔ حالانکہ اس ویب سائٹ کا بنیادی مقصد طلباء کو آرام اور ذہنی سکون فراہم کرنا ہے لیکن پھر بھی وہ اس سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔
طلباء کے لیے چند سیلف مینجمنٹ ویب سائٹس:
سلیپی ٹائم:
یہ ویب سائٹ آپ کو سونے کے بہترین اوقات کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے اگر آپ کو کسی خاص وقت پر اٹھنا پڑتا ہے تو اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ اپنے سونے، جاگنے کے اوقات کا تعین آسانی سے کرسکتے ہیں۔
طلباء کے لیے تعلیمی ویب سائٹس
ای ڈی ایکس:
ای ڈی ایکس دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جو ہارورڈ، اسٹین فورڈ، ایم ڈبل او سی اور ایم آئی ٹی جیسی دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے ہزاروں کورسز پیش کرتا ہے۔
طلباء اپنی تعلیم کے شعبے سے متعلق مختلف کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں تاکہ وہ اس مضمون میں مہارت حاصل کر سکیں اور پیشہ ورانہ زندگی کے لیے اپنے تجربے کی فہرست میں اضافہ کر سکیں۔
کورسیرا ڈاٹ او آر جی:
کورسیرا ایک نام ور پلیٹ فارم ہے جو طلباء کو عالمی معیار کی یونیورسٹیوں اور کمپنیوں کے کورسز، سرٹیفکیٹس اور ڈگریوں کے ساتھ اپنی مہارتیں پیدا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
کورسیرا، ڈیوک یونیورسٹی، مشی گن، امپیریل کالج لندن، یوپین، آئی بی ایم اور ایسے مزید اہم اداروں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔
گٹن برگ ڈاٹ او آر جی
اس ویب سائٹ پر، طلباء مفت ای پب اور کنڈل ای بکس میں سے انتخاب کرسکتے ہیں، انہیں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں یا آن لائن پڑھ سکتے ہیں۔
آپ کو دنیا کا عظیم ادب یہاں ملے گا، جس میں نادر اور قدیم کاموں پر توجہ دی جائے گی جس کے لیے امریکی حق اشاعت ختم ہو چکا ہے۔ آپ کے پڑھنے کے لیے ہزاروں رضاکاروں نے ای کتب کو ڈیجیٹلائز کیا ہے اور ان کتابوں کو تندہی سے پڑھا ہے۔
بارٹلیبی:
آپ اس ویب سائٹ پر ٹیوشن پڑھ سکتے ہیں، لکھنا سیکھ سکتے ہیں اور آپ لاکھوں درسی کتابوں کے حل اور طلب پر ہفتے کے ساتوں روز، چوبیس گھنٹے ماہرین کی مدد سے تیزی سے ہوم ورک مکمل کروا سکتے ہیں۔
طلباء کے لیے صحت سے متعلق ویب سائٹس:
الٹی میٹ ہیلتھ فوڈ گائیڈ:
The Ultimate Health Food Guide
یہ ویب سائٹ طلباء کو مطالعہ کی زندگی کے دوران ہونے والے ذہنی اور اعصابی تناؤ سے چھٹکارا اور بے خوابی پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے۔
یہ ایپلی کیشن آپ کو اپنی خوراک اور غذائیت کے منصوبوں کو جسمانی اور ذہنی صحت کے مسائل کے مطابق تبدیل کرنے کی اجازت دیتی ہے اور صحت سے متعلق ایسے سوالات کے جواب دیتی ہے جو آپ طالب علمی کے دوران پوچھتے ہیں۔
این ایچ ایس:
الف سے لے کر یے تک یہ ویب سائٹ صرف اور صرف صحت سے متعلق ہے۔
وہ طلباء جو بیرون ملک مقیم ہیں اور طبی سہولیات تک کم رسائی رکھتے ہیں وہ اس ویب سائٹ سے بے پناہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ حالات ، علامات اور علاج کے لیے ایک مکمل رہنما ہے، اس میں یہ سب بھی شامل ہے کہ کس وقت کیا کرنا ہے اور کب مدد لینی ہے۔
کیمپس گرُو:
یہ ویب سائٹ تعلیم سے متعلق تمام ضروری مواد کے لیے ون اسٹاپ شاپ ہے۔
اس میں 20 مختلف خصوصیات ہیں جن میں تعلیمی خبریں، ویڈیوز، بلاگز، پاسٹ پیپرز، پاکستان کی دانش گاہوں میں داخلے کی آخری تاریخ اور مقامی اور بین الاقوامی اسکالرشپس شامل ہیں