ستمبر 2021 کی ڈیڈ لائن کے ساتھ اسکالرشپس کی فہرست۔

ستمبر 2021 کی ڈیڈ لائن کے ساتھ اسکالرشپس کی فہرست۔

ستمبر 2021 کی ڈیڈ لائن کے ساتھ اسکالرشپس کی فہرست۔

بہت سی بین الاقوامی اسکالر شپس کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب ہے۔ یہ وظائف یا اسکالر شپس بین الاقوامی طلباء کے لیے تاحال کھلی ہوئی ہیں، جو اسے حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور اپنی خوابوں کی یونیورسٹیوں میں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ یونیورسٹیاں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگراموں کے لیے اسکالرشپس پیش کر رہی ہیں۔

یہاں ستمبر 2021 کی ڈیڈ لائن کے ساتھ کچھ بین الاقوامی اور مقامی اسکالرشپس کی فہرست دی جا رہی ہے جس سے آپ استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

این یو سی بی انٹرنیشنل ہاؤسنگ اسکالرشپ ایوارڈز۔

این یو سی بی، بین الاقوامی طلباء کے لیے انٹرنیشنل ہاؤسنگ اسکالرشپ ایوارڈز پیش کر رہا ہے۔

یہ اسکالرشپ آپ کو انڈرگریجویٹ سطح پر کسی بھی پروگرام میں داخلہ لینے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ اسکالرشپ جاپان میں منعقد کی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 17 ستمبر 2021 ہے۔

ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں۔

   link

اسپیشل اسکالرشپ پروگرام۔

اسپیشل اسکالرشپ پروگرام، کوچی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی طلباء کے لیے اسکالرشپس پیش کر رہا ہے جس سے دنیا بھر کے اسٹوڈنٹس فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

یہ اسکالرشپ آپ کو پوسٹ گریجویٹ سطح پر کسی بھی پروگرام میں داخلہ لینے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ اسکالرشپ جاپان میں منعقد کی جائے گی۔ اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 17 ستمبر 2021 ہے۔

مکمل ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں۔

 link

اے پی ڈبلیو اے (اپوا)  پنجاب میرٹ اسکالرشپ

اے پی ڈبلیو اے (اپوا) پنجاب میرٹ اسکالرشپ پاکستانی خواتین کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ اس اسکالرشپ کے تحت طالبات کو پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے کے قابل بنایا جاتا ہے۔

یہ اسکالرشپ ان فی میل اسٹوڈنٹس کو دی جائے گی جو پنجاب کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل رکھتی ہیں۔ اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 ستمبر 2021 ہے۔

اس بارے میں ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں۔

 link

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) میرٹ اسکالرشپ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ضرورت مند اور مستحق طلباء کے لیے میرٹ اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اسکالر شپ تمام ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کی اجازت دیتی ہے جن میں انٹرمیڈیٹ، بیچلرز، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈپلومہ کورسز (6 ماہ کی مدت کے لیے) شامل ہیں۔

یہ اسکالرشپ پاکستانی طلباء کے لیے ہے جو پاکستان میں ہی ڈائریکٹ ہو گی۔ اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 ستمبر 2021 ہے۔

اس بارے میں تمام ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں۔

 link

غیر ملکی ایم ایس اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس۔

بلتستان یونیورسٹی، پاکستانی طلباء کے لیے غیر ملکی ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے لیے اسکالر شپس پیش کر رہی ہے۔

انتخاب کے وقت انسٹی ٹیوٹ کے امیدواروں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسکالر شپ کے حصول کے خواہش مند امیدوار اپنی درخواست یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021 ہے۔ اس حوالے سے ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں۔

link

سوئس گورنمنٹ ایکسی لینس اسکالرشپ:

سوئٹزرلینڈ کی حکومت، سوئٹزرلینڈ میں بین الاقوامی طلباء کے لیے سوئس گورنمنٹ ایکسیلنس اسکالرشپ پیش کر رہی ہے۔

یہ اسکالرشپ پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگراموں (ایم ایس اور پی ایچ ڈی) میں پیش کی جا رہی ہے۔

یہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے سوئس حکومت تعلیم اور سفری اخراجات پورے کرے گی۔ اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021 ہے۔

اس حوالے سے تمام ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں۔

link

 

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو