ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ 30 نومبر کے بعد اسکول میں داخل نہیں ہوسکیں گے

ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ 30 نومبر کے بعد اسکول میں داخل نہیں ہوسکیں گے

ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ 30 نومبر کے بعد اسکول میں داخل نہیں ہوسکیں گے

 ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان کے مطابق، ویکسین نہ لگوانے والے طلباء کا30 نومبر کے بعد تعلیمی اداروں میں داخلہ ممنوع ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر نے اتوار کے روز یہاں تقسیم کیے گئے ایک ہینڈ آؤٹ میں کہا کہ کورونا ویکسین کے بارے میں تعلیمی اداروں کے لیے تازہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

  ہینڈ آئوٹ کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے طلباء کو کہا گیا ہے کہ وہ 30 نومبر تک کورونا ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کر لیں ورنہ تعلیمی اداروں میں ان کے داخلہ سے انکار کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھئے: ایف ڈی ای کی نئی پالیسی، اسکول کے عملے میں ناراضی کا باعث

انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو حکومت کے موجودہ حفاظتی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ضرور ویکسین لگوائیں۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم نے مزید کہا کہ طلباء کو فائزر کی ویکسین لگوائی گئی جو کہ دنیا کی بہترین ویکسین مانی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے والدین کے لیے ایک مخصوص پروفارما جاری کیا ہے اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اسے حاصل کرنے کے لیے اپنے متعلقہ تعلیمی ادارے سے رابطہ کریں۔ 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو