یونیورسٹیز دو ہفتوں تک آن لائن کلاسز منعقد کریں گی

یونیورسٹیز دو ہفتوں تک آن لائن کلاسز منعقد کریں گی

یونیورسٹیز دو ہفتوں تک آن لائن کلاسز منعقد کریں گی

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اعلان کیا ہے کہ تمام یونیورسٹیز اس سے قبل جاری کیے گئے رہنما اصولوں کے مطابق چلتی رہیں گی، سوائے ان چند شہروں کے جہاں دو ہفتوں تک آن لائن کلاسز ہوں گی۔

یونیورسٹیز دو ہفتوں تک آن لائن کلاسز منعقد کریں گی

وفاقی حکومت کے اس اعلان کے ردعمل میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے کچھ شہروں میں تعلیمی ادارے اور اسکول موسم بہار کے سیمسٹر کے دوران بند کر دیئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، فیصل آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی اور اسلام آباد میں واقع یونیورسٹیز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) کو چھوٹ دی جائے گی۔

ایچ ای سی کے اعلان کے مطابق مذکورہ بالا شہروں میں تمام جامعات 15 مارچ سے 28 مارچ 2021 تک بند رہیں گی۔ ایچ ای سی کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں اس پورے عرصے میں آن لائن جاری رہیں گی۔

ایچ ای سی کا مزید کہنا ہے کہ بیشتر تعلیمی اداروں میں جاری اور پہلے سے طے شدہ امتحانات توقع کے مطابق کرائے جاسکتے ہیں جبکہ تمام ادراوں پر لازم ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق صحت اور حفاظت کے پروٹوکول پر عمل پیرا رہیں۔

بیان کے مطابق جامعات کو کورونا وائرس کے کم سے کم صحت اور حفاظت کے پروٹوکول کی سختی سے پابندی کو یقینی بنانے کی سفارش کی گئی ہے، جس میں تھرمل اسکریننگ، فیس ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ رکھنے، سینیٹائزرز کی دستیابی اور روز مرہ استعمال اور ڈس انفیکشن کا عمل شامل ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو