یکساں نصاب تعلیم، طبقاتی عدم مساوات کو ختم کرے گا، وزیر اعظم

یکساں نصاب تعلیم، طبقاتی عدم مساوات کو ختم کرے گا، وزیر اعظم

یکساں نصاب تعلیم، طبقاتی عدم مساوات کو ختم کرے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکساں قومی نصاب ملک میں طبقات پر مبنی تعلیمی نظام کا خاتمہ کرے گا اور اس سے تمام بچوں کو تعلیم کے میدان میں ترقی کے مساوی مواقع میسر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: سری لنکا میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسکول دوبارہ کھولنے کا ارادہ ملتوی

وزیر اعظم نے یہ بات پیر کے روز ہونے والے یکساں قومی نصاب کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، وفاقی حکومت صوبائی وزارت تعلیم کے ساتھ مشترکہ طور پر اس یکساں نصابِ تعلیم کو متعارف کرانے کے لیے پُرعزم ہے۔ یکساں نظام تعلیم ملک کے سرکاری و نجی اسکولوں اور دینی مدارس میں تمام بنیادی سطح کی کلاسوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

یکساں نصاب اپریل 2021 میں شروع ہونے والے تعلیمی سیشن سے لاگو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یکساں نصابِ تعلیم 2022 میں چھٹی سے آٹھویں اور 2023 میں نویں سے بارہویں جماعت تک متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹیوٹا اور چیتے کا 50،000 ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور سنت سے پوری طرح واقف ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی کریم ہم سب کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔

اس اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس، پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم یاسر ہمایوں، خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم وجیہہ اکرام اور دیگر سینئر عہدیدار بھی شریک تھے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو