سری لنکا میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسکول دوبارہ کھولنے کا ارادہ ملتوی
سری لنکا میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسکول دوبارہ کھولنے کا ارادہ ملتوی
سری لنکا میں اسکولوں کی تعطیلات کو مزید دو ہفتوں کے لیے بڑھادیا گیا ہے کیونکہ دارالحکومت کولمبو اور اس کے مضافات میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بند ہونے والے اسکولوں کو 9 نومبر کو دوبارہ کھولا جانا تھا تاہم حکومت نے بعد میں اسکول دوبارہ کھولنے کے ارادے کو ملتوی کردیا اور اب اسکول 23 نومبر کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ اس سے پہلے کولمبو کے قریب گنجان آباد علاقوں میں ایک گارمنٹس فیکٹری میں مرتکز ہونے کے بعد کورونا وائرس کی لہر کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسکولوں کو اچانک بند کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ٹیوٹا اور چیتے کا 50،000 ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان
ملک کی مرکزی مچھلی منڈی میں بھی گزشتہ ہفتے پھیلنے والے انفیکشن نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کیا تھا۔ سری لنکا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے تصدیق شدہ کیسز 7،856 تک پہنچ چکے ہیں جبکہ ان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں شامل ہونے والے مزید 275 کیسز بھی شامل ہیں۔
سری لنکا میں اس وبائی مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی کُل تعداد 11،335 ہے جبکہ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 21 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔