ایچ ای سی کا برطانیہ میں پی ایچ ڈی کے لیے کامن ویلتھ اسکالرشپ کا اعلان
ایچ ای سی کا برطانیہ میں پی ایچ ڈی کے لیے کامن ویلتھ اسکالرشپ کا اعلان
ہائیر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے 2021 کے موسم خزاں میں برطانیہ میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دولت مشترکہ (کامن ویلتھ) اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔
اس اسکالرشپ کو یوکے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) کی مالی اعانت سے طے شدہ سالانہ پروگرام کے تحت طے کیا جاتا ہے اور یہ ایک موقع ہے جو پاکستانی اور اے جے کے شہریوں کو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کی غرض سے پیش کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی یونیورسٹی نے ڈونر سیٹوں پر داخلے کے شیڈول کا اعلان کردیا
اس اسکالرشپ کا مقصد دولت مشترکہ میں شامل ممالک کی ترقی پذیر ضروریات کو سبسڈی دینا ہے تاکہ تحقیق کے عمل کو بہتر بنایا جاسکے اور انفرادی تدریسی صلاحیتوں میں نکھار لایا جاسکے جو اکیڈمیہ اور دیگر شعبوں میں ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
یہ اسکالرشپس چھ ترقیاتی موضوعات میں پیش کی جاتی ہیں جن میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فار ڈیولپمنٹ، ہیلتھ سسٹم اور صلاحیت کو مضبوط بنانا، عالمی خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینا، عالمی امن، سلامتی اور حکمرانی کو مضبوط کرنا اور بحرانوں کا جواب دینا اور رسائی، شمولیت اور مواقع شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایم سی نے پبلک سیکٹر کے تسلیم شدہ میڈیکل کالجوں کی فہرست جاری کردی
یہ اسکالرشپ ایک مکمل فنڈڈ پروگرام ہے جس میں ٹیوشن فیس اور اپنے ملک سے برطانیہ جانے کے لیے منظور شدہ ہوائی سفر کے اخراجات، وظیفہ، معاوضہ، درمیانی مدت کے قیام کے اخراجات کی ادائیگی شامل ہے۔ کامن ویلتھ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 18 جنوری 2021 ء ہے۔
پروگراموں کی مکمل تفصیلات، اہلیت اور دولت مشترکہ کے وظائف کے لیے پیش کردہ مطالعے کے موضوعات کی مزید درجہ بندی کے بارے میں یہاں سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔