کراچی یونیورسٹی نے ڈونر سیٹوں پر داخلے کے شیڈول کا اعلان کردیا
کراچی یونیورسٹی نے ڈونر سیٹوں پر داخلے کے شیڈول کا اعلان کردیا
کے یو کی ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر صائمہ اختر نے بتایا کہ جامعہ کراچی نے ڈونرز کے لیے داخلے کے شیڈول کا اعلان کیا ہے اور امیدوار 7 جنوری 2021 تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایم سی نے پبلک سیکٹر کے تسلیم شدہ میڈیکل کالجوں کی فہرست جاری کردی
ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق کے یو کے ویب پورٹل پر متعلقہ معلومات اور آن لائن فارم اور پراسپیکٹس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ درخواست دہندگان آن لائن جنریٹڈ فیس واؤچر کی اسکین شدہ کاپی جس کی مالیت پینتیس سو روپے ہے کے ساتھ داخلہ فارم اور اس سے متعلق دستاویزات یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایم سی نے سرکاری شعبہ کے ڈینٹل کالجوں کی فہرست جاری کردی
انہوں نے کہا کہ 12 اور 13 دسمبر 2020 کو منعقدہ انٹری ٹیسٹ میں شامل ہونے والے امیدوار اپنے اپنے شعبوں میں ڈونر کی نشست پر داخلے کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ ڈاکٹر صائمہ اختر کا کہنا تھا کہ امیدواروں کو پے آرڈر سات جنوری کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان یونیورسٹی کے اولڈ ایڈمنسٹریشن بلاک کی تیسری منزل پر واقع ڈائریکٹوریٹ آف داخلہ کے کمرہ نمبر 54 میں جمع کرانا ہوگا۔ یہ پے آرڈر فوٹو کاپی کے ساتھ جامعہ کراچی کے فیور میں بھی پیش کیا جائے گا۔ پے آرڈر جمع کروانے سے متعلق تمام تفصیلات ایڈمیشنز پراسپیکٹس 2021 کے صفحہ نمبر 124 پر تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔