دو اور 4 سالہ ڈگری کا معاملہ: ایچ ای سی نے گمراہ کن خبروں کو مسترد کردیا
دو اور 4 سالہ ڈگری کا معاملہ: ایچ ای سی نے گمراہ کن خبروں کو مسترد کردیا
ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ وہ یونیورسٹیاں جو عمل درآمد کے لیے تیار ہیں یا پہلے ہی طریقہ کار پر عمل درآمد کر چکی ہیں وہ اپنے آپریشن کے ساتھ آگے بڑھ سکتی ہیں۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے منگل کے روز یہ واضح کیا کہ ایچ ای سی کے ذریعے چار سالہ انڈرگریجویٹ اور دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں کے التوا سے متعلق پریس اور الیکٹرانک میڈیا میں آنے والی تمام خبروں کو 2 جولائی ہونے والے وائس چانسلرز کمیٹی کے اجلاس کے فریم ورک میں پیش کیا گیا، ان خبروں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ تمام خبریں مبہم اور جعلی تھیں۔
مزید پڑھیئے: امتحانات کے خلاف طلباء کا احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان
ایک بیان میں ایچ ای سی نے کہا کہ دونوں پروگرام برقرار ہیں اور معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
بی اے یا بی ایس سی پروگرام سے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں میں منتقلی کے حوالے سے ایم اے، ایم ایس سی پروگراموں کی منتقلی سے متعلق ایچ ای سی کے 11 جولائی 2019 کے نوٹیفکیشن میں بتائی گئی پالیسی پر عمل درآمد خط اور اس کی روح کے مطابق جاری رہے گا۔
یہ اجلاس وائس چانسلرز کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا جنہوں نے ایچ ای سی کی انڈرگریجویٹ تعلیمی پالیسی اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام برائے 2021 پر پالیسی کے نفاذ میں حائل امور کے حوالے سے مسائل کو اجاگر کیا تھا۔
دونوں پالیسیوں پر عمل درآمد موخر کرنے کی سفارش کو 2022 کے موسم خزاں تک کمیشن کے سامنے پیش کرنے سے پہلے، ایچ ای سی کی گورننگ باڈی کے سامنے غور کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیئے: میٹرک کا ایک اور پرچہ سوشل میڈیا پر آوٹ
وائس چانسلرز کی ایک کمیٹی جولائی کے چوتھے ہفتے میں تین روزہ ملاقات کرے گی تاکہ امور پر بحث کی جاسکے اور مسائل کا عملی حل نکالا جاسکے۔
وائس چانسلرز کی سفارشات پر مبنی سمری کو کمیشن میں لے جایا جائے گا، جس میں حقیقت پسندی کی حیثیت کو اجاگر کیا جائے گا اور درخواست کی گئی ترمیم کو دونوں پالیسیوں پر عمل درآمد میں آسانی پیدا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جو یونیورسٹیاں اس پالیسی کو اپنانے کے لیے تیار ہیں یا پہلے ہی ان پالیسیوں کو اپنا چکی ہیں وہ ان پر عمل درآمد جاری رکھ سکتی ہیں