تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ
تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ
جمعرات کو وفاقی اور صوبائی وزارت تعلیم کے اجلاس میں ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، کیونکہ اداروں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح دو فیصد تک ہے جو اتنی تشویشناک نہیں ہے کہ تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے۔
وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے ملک میں کوروناوائرس پھیلنے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جس میں تعلیمی اداروں کو مرکزی توجہ دی گئی۔
مزید پڑھیں: برطانیہ میں کورونا ویکسین کی تیاری، آکسفورڈ یونیورسٹی نے اس سال نتیجے کی پیش گوئی کردی
اطلاعات کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صفی نے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
صوبائی وزرا نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں وائرس کے انفیکشن کی شرح ایک اور دو فیصد سے کم ہی رہتی ہے،
ترجمان کے مطابق وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے مطمئن ہیں۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فورم نے متفقہ طور پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے انکار کردیا۔