ملک بھر سے دو سالہ ایم اے ،ایم ایس کی ڈگری مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ
ملک بھر سے دو سالہ ایم اے ،ایم ایس کی ڈگری مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ملک بھر سے دو سالہ ایم اے ،ایم ایس کی ڈگری مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا 1000 شائقین کو ویڈیو گیمنگ اور اینیمیشن کی تربیت دینے کا اعلان
ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ 3دسمبر 2020 کے بعد رجسٹرڈ طلباء کی دو سالہ ایم اے ایم ایس سی کی ڈگری تصدیق نہیں ہو گی، سرکاری دستاویزات کے مطابق 2021ء سے دوسالہ ایم اے ، ایم ایس سی کی ڈگری کو مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے جبکہ31 دسمبر 2020 کے بعد دوسالہ ایم اے، ایم ایس سی کر نے والے طلبا کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
اس ڈگری میں خزاں کے سیمسٹر میں 2020 میں آخری بار داخلہ لیا جا سکتا تھا۔ ایچ ای سی کی طرف سے اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو جاری کیے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے 31 ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دوسالہ ایم اے، ایم ایس سی ڈگری پروگرام کو ختم کردیا گیا ہے اور یہ اطلاع تمام یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو 15مارچ اور 11جولائی2019 کو دے دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں کی بندش، کینٹین کے کاروبار سے وابستہ افراد معاشی مشکلات کا شکار
اب اس خط کے زریعے ایک بار پھر اداروں کے سربراہان کو مطلع کیا جا تا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنی ویب سائٹس سمیت دیگر ذرائع سے طلبا کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں کہ31 دسمبر2020 کے بعد دو سالہ ایم اے، ایم ایس سی کر نے والے طلبا کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔