صوابی یونیورسٹی: ملازمت کے لیے ایپلی کیشن پراسیسنگ فیس میں کئی گُنا اضافہ

صوابی یونیورسٹی: ملازمت کے لیے ایپلی کیشن پراسیسنگ فیس میں کئی گُنا اضافہ

صوابی یونیورسٹی: ملازمت کے لیے ایپلی کیشن پراسیسنگ فیس میں کئی گُنا اضافہ

خیبرپختونخواہ کی صوابی یونیورسٹی اپنی بھاری فیسوں کے لیے تو قابل ذکر تھی ہی اب یہاں انتظامی عہدوں پر ملازمت کے لیے دی جانے والی درخواست فیس کے چارجز بھی کئی گُنا بڑھادیئے گئے ہیں، جن کے بارے میں آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔

خیبر پختونخواہ میں،2012 میں قائم ہونے والی صوابی یونیورسٹی اپنی معیاری تعلیم اور پڑھے لکھے پاکستان کے لیے اپنی لگن اور وابستگی کے لیے مشہور ہے۔ تاہم، اس وقت ہم جس مسئلے کے بارے میں بات کررہے ہیں وہ طلباء سے جُڑا ہوا نہیں ہے بلکہ انتظامی عہدوں پر ملازمتوں کے امور سے متعلق ہے۔

حال ہی میں، صوابی یونیورسٹی نے شہریوں سے انتظامی عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ لیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ اس یونیورسٹی میں انتظامی عہدوں پر عام افراد کے لیے ملازمتیں حاصل کرنا بے حد مشکل ہے، اس لیے یونیورسٹی کی اس پیشکش کو فقط کاغذی کارروائی قرار دیا جارہا ہے تاہم تشویشناک بات یہ ہے کہ صوابی یونیورسٹی میں ملازمت حاصل کرنے کی غرض سے صرف درخواست دینے کے لیے، ممکنہ امیدواروں کو بینک ڈپازٹ یا آن لائن ٹرانسفر کے ذریعے نمایاں طور پر بڑی رقم جمع کرانے کی ضرورت ہے۔

فی الحال، گریڈ 17 کے لیے خالی ہونے والی مبینہ 7 آسامیوں کے لیے، فیس جمع کرانے کی رقم ہزاروں روپے ہے۔ خالی ہونے والی ہر نشست کے لیے اس سال 5,000 روپے درخواست کے ساتھ ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس کے بعد، گریڈ 18 اور 20 میں خالی ہونے والی اسامیوں کے لیے ہر سیٹ کے لیے جمع کرانے کی فیس بالترتیب 5,500روپے اور6,500 روپے ہے۔ صوابی یونیورسٹی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) اور کے پی پبلک سروس کمیشن (کے پی پی ایس سی) سے ایپلی کیشن پراسیسنگ فیس کی مد میں بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے پہلے کے ریکارڈ شدہ اعدادوشمار کے مطابق صوابی یونیورسٹی کی انتظامیہ گریڈ 17، 18 اور 20 کی پوسٹوں کے لیے ناقابل واپسی ایپلی کیشن پراسیسنگ فیس 500 روپے تک وصول کرتی تھی۔

گریڈ 17 کے لیے ناقابلِ واپسی ایپلی کیشن پراسیسنگ فیس کے چارجز کے طور پر 300 روپے لیے جاتے تھے، گریڈ 18 کے لیے 750 روپے اور گریڈ 21 کے لیے1,500روپے وصول کیے جاتے تھے، مگر اب یکدم ایپلی کیشن پراسیسنگ فیس میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے جسے شہریوں کی جانب سے تشویشناک قرار دیا جارہا ہے۔۔

درج ذیل کمنٹس باکس میں ہمیں بتائیں کہ آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو