پنجاب میں اب اساتذہ امتحانات کا آن لائن جائزہ لیں گے
پنجاب میں اب اساتذہ امتحانات کا آن لائن جائزہ لیں گے
محکمہ تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ 26 اپریل سے شروع ہونے والے گریڈ 4، 5 اور 8 کے امتحانی پرچے آن لائن چیک کیے جائیں گے۔
پیر کے روز پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے اس سلسلے میں ایک نوٹس جاری کیا تھا۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ کمیشن نے 26 اپریل سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور دیگر آن لائن طریقوں کے ذریعے امتحانی پرچوں کی جانچ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کو بینک ٹرانسفر کے ذریعے معاوضہ دیا جائے گا اور کلاسز کے نتائج کا اعلان بھی آن لائن کیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے رواں ماہ کے شروع میں صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں نجی پبلشرز کے جاری کردہ مطالعاتی مواد کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔
محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں طلبا کو ہدایت دینے کے لیے استعمال ہونے والی ضروری کتابوں اور گائیڈ بُکس کا نوٹس لیا اور ان اساتذہ کو وارننگ جاری کی جو گائیڈز استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے اور پڑھانے کے لیے اس قسم کی کتابوں سے مدد حاصل کرتے رہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ صرف پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) سے منظور شدہ مفت کتابیں استعمال کریں اور پرائیویٹ گائیڈز اور اس قسم کی دیگر کتابوں کی مدد لینے سے گریز کریں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا