ٹیکسلا ٹیکنیکل کالج نے داخلوں کا اعلان کردیا

ٹیکسلا ٹیکنیکل کالج نے داخلوں کا اعلان کردیا

ٹیکسلا ٹیکنیکل کالج نے داخلوں کا اعلان کردیا

ٹیکسلا میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی (جی سی ٹی) نے اتوار کے روز اپنے 2020 فال سیمسٹر میں ڈپلومہ کے لیے داخلے اور میٹرک کے طالب علموں کے لیے سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، شفقت محمود

ٹیکسلا گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی نے الیکٹریکل، مکینیکل، ٹیلی کام، میکٹرونکس، سول اور کیمیکل ٹیکنالوجی کے پروگراموں میں داخلے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

کالج کی جانب سے داخلے میں دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان کو جلد سے جلد اپنی درخواستیں جمع کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

درخواست کی کارروائی، اہلیت کے معیار، داخلے کا نظام الاوقات اور دیگر تفصیلات کالج کی ویب سائٹ پر اس لنک

www.tevta.gop.pk

پر جا کر چیک کی جاسکتی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ طلبا داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس فون نمبر،

051-9314126, 0310-9276637

 پر رابطہ کرسکتے ہیں یا اس ویب سائٹ،

www.gcttaxila.edu.pk

کو وزٹ کرسکتے ہیں۔  

داخلے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہوگی۔

مزید پڑھیں: امریکا میں یونیورسٹیز دوبارہ کھلنے کے بعد کورونا کیسز 55 فیصد تک بڑھ گئے

جب کہ اسلام آباد یا پنجاب کے کسی بھی ضلع سے ڈومیسائل رکھنے والے طلباء کورس میں داخلہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو