کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں ڈمپر کی ٹکرسے1طالبعلم جاں بحق،2 بھائی زخمی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں ڈمپر کی ٹکرسے1طالبعلم جاں بحق،2 بھائی زخمی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں ڈمپر کی ٹکرسے1طالبعلم جاں بحق،2 بھائی زخمی

  تین بھائیوں کو کچلنے والے ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک طالب علم جاں بحق جب کہ متوفی کے 2 بھائی شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ سرجانی ٹاؤن میں بابا موڑ کے قریب پیش آیا۔

طالب علم کی لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔

جاں بحق ہونے والے طالبعلم کی لاش عباسی شہید اسپتال میں رکھی ہے جبکہ متوفی کے زخمی بھائیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے

پولیس کے مطابق تینوں بھائی گھر سے موٹر سائیکل پر اسکول جا رہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر نے انہیں کچل دیا، جس سے تینوں طالب علم شدید زخمی ہوئے۔

تینوں زخمی طالب علموں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ایک طالب علم کی موت کی تصدیق کر دی جبکہ 2 کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے کا شکار موٹر سائیکل سڑک پر گری ہوئی ہے جبکہ بچوں کے بستے اور کاپیاں سڑک پر بکھری ہوئی ہیں۔

 زخمی بھائیوں کے نام اظہر اصغر اور عثمان اصغر بتائے گئے ہیں جبکہ بڑا بھائی عمر اصغر جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے جبکہ ڈمپر کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو