کراچی ٹریفک حادثے میں طالبہ جاں بحق

کراچی ٹریفک حادثے میں طالبہ جاں بحق

کراچی ٹریفک حادثے میں طالبہ جاں بحق

یونیورسٹی طالبہ حادثے میں جاں بحق

عزیزبھٹی تھانے کی حدود یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں جواں لڑکی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 19 سالہ عائشہ دخترمنورکے نام سے کی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ اوعزیز بھٹی عدیل افضال نے بتایا کہ متوفیہ جامعہ کراچی کی طالبہ تھی اورمتوفیہ کے والد  محکمہ پولیس میں ملازمت کرتے ہیں اوربریگیڈ انویسٹی گیشن میں تعینات ہیں، ان کی رہائش بھی بریگیڈ پولیس لائن میں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متوفیہ عائشہ کے والد اپنی بیٹی کو یونیورسٹی چھوڑنے جارہے تھے کہ فاسٹ ٹریک پرکسی گاڑی سے بوری گر گئی موٹرسائیکل پرسواروالد نے اچانک بریک لگائی تو موٹرسائیکل گر گئی اسی دوران سڑک پرعقب سے آنے والے تیزرفتارواٹرٹینکرنے طالبہ کوروند ڈالا، حادثے کے بعد واٹرٹینکرکا ڈرائیورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے موقع پرپہنچ کرواٹر ٹینکر کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کردیا ہے،ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ ڈپٹی ڈائریکٹرجناح اسپتال ڈاکٹرسکندرکی بھتیجی تھی

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو