حکام کی عدم توجہ، معاوضے ادا نہ ہوسکے

حکام کی عدم توجہ، معاوضے ادا نہ ہوسکے

حکام کی عدم توجہ، معاوضے ادا نہ ہوسکے

سرگودھا: تعلیمی بورڈ سرگودھا حکام کی عدم توجہ کے باعث 8 ماہ بعد بھی ہزاروں اساتذہ کو انکے معاوضے ادا نہ کیے گئے۔

مزید پڑھیں: چار جنوری کو کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھولے جائیں گے

تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام مارچ 2020 میں ہونے والے جماعت نہم اور دہم کے امتحانات میں نگران عملہ کی ڈیوٹی سر انجام دینے والے اساتذہ کو امتحانات کے نتائج سے قبل معاوضہ کی ادائیگی کی جانا تھی۔ تاہم بورڈ حکام کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تعلیمی بورڈ سرگودھا کے امتحانات میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے ہزارون اساتذہ کو امتحانات کے نتائج کے باوجود تاحال معاوضہ کی ادائیگی نہیں کی جا سکی۔

مزید پڑھیں: لڑکیوں کی تعلیم: اسکولوں تک رسائی بنیادی مسئلہ ہے، شفقت محمود

جبکہ امتحانات اور اس کے نتائج کے بعد ہونے والے ضمنی امتحانات اور اس کے نتائج کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے تاہم بورڈ حکام کی عدم دلچسپی کے باعث اساتذہ کو تاحال ادائیگیاں نہیں کی جا سکیں۔اس سلسلہ میں بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ادئیگیوں کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو