وفاقی وزارت تعلیم نے میٹرک، انٹر کے امتحانات کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے

وفاقی وزارت تعلیم نے میٹرک، انٹر کے امتحانات کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے

وفاقی وزارت تعلیم نے میٹرک، انٹر کے امتحانات کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ہدایت پر انٹر بورڈ کمیٹی چیئرمین نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران طلباء اور اساتذہ کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

وزارت تعلیم نے صحت کے رہنما خطوط جاری کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے امتحانات کے دوران کورونا کے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا طلباء، اساتذہ اور امتحانی عملے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

وزارت تعلیم نے یہ بھی کہا ہے کہ ہونے والے بورڈ امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز کو نافذ کرنا اساتذہ ، طلبہ اور امتحانات عملے کی مجموعی ذمہ داری ہے۔

ذرائع کے مطابق انفیکشن کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لیے امتحانی ہالوں کو باقاعدگی سے ڈس انفیکشن اور صاف کیا جائے گا۔

امتحانی ہال میں موجود ہر ایک فرد کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ سماجی فاصلے کے پروٹوکول کی سختی سے پیروی کریں اور ماسک پہنیں۔ اس کے علاوہ ایس او پیز میں ہر روز انٹری گیٹ پر عملے اور امیدواروں کا درجہ حرارت چیک کرنا بھی شامل ہے اور تمام لوگوں سے کہا جائے گا کہ وہ امتحانی ہال میں جانے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کریں۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے والدین اور طلبا کو پہلے ہی یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ امتحانی مراکز میں صرف ویکسینیٹڈ اسٹاف ہی کام کرے گا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنے کے لیے ہر طالب علم کے لیے پانی پینے کے الگ الگ گلاس ہوں گے۔

سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے پروٹوکول کے مطابق امتحانی ہالوں میں طلباء کے درمیان بیٹھنے کے لیے وسیع گنجائش ہو گی اور کسی بھی وقت 50 سے زیادہ امیدواروں کو امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

میٹرک کے امتحانات بروز پیر 12 جولائی سے شروع ہوں گے اور 30 ​​جولائی کو ختم ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 10 سے 30 جولائی کے درمیان ہوں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو