یکساں قومی نصاب کا آغاز اگست 2021 سے ہوگا، وفاقی وزیرتعلیم

یکساں قومی نصاب کا آغاز اگست 2021 سے ہوگا، وفاقی وزیرتعلیم

یکساں قومی نصاب کا آغاز اگست 2021 سے ہوگا، وفاقی وزیرتعلیم

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آئندہ تعلیمی سال سے یکساں قومی نصاب  پڑھایا جائے گا۔

شفقت محمود نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ملک اگلے تعلیمی سال سے یکساں قومی نصاب اپنائے گا جو اگست 2021 سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایچ ای سی کا یونیورسٹیز کو آن لائن امتحانات منعقد کرانے کا مشورہ

یہ اعلان وفاقی وزارت تعلیم کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پہلی سے پانچویں جماعت تک کے لیے ایس این سی تیار کیا ہے اور اگلے تعلیمی سال سے ملک بھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں اس کی پیروی کی جائے گی۔

یکساں قومی نصاب کا آغاز اگست 2021 سے ہوگا، وفاقی وزیرتعلیم

وفاقی وزارت تعلیم کے ذریعے متفقہ نصاب کے تحت ٹیکسٹ بک پالیسی کے حوالے سے تمام صوبائی اور علاقائی حکومتوں کو ایک خط بھیجا گیا تھا۔

وزارت کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم کی ہدایت کے تحت ، نیا سال اب اگست 2021 سے شروع ہوگا جو مئی، جون میں ہونے والی امتحانات کی تاریخوں میں توسیع اور 2020 کے تعلیمی سال میں اسکولوں کی طویل بندش کی وجہ سے ہوگا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پبلشرز کو ایس این سی کے مقرر کردہ ایس ایل اوز کے ساتھ منسلک نصابی کتب تیار کرنے کی اجازت ہے اور انہیں صوبائی درسی کتب بورڈ کے ذریعے این او سی کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ کسی بھی کتاب میں پاکستان مخالف، مذہب مخالف یا کسی دوسری قسم کے نفرت آمیز مواد کی شمولیت کی جانچ پڑتال کرسکیں۔

مزید پڑھیں: ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیز کو آن لائن امتحانات کی اجازت دینے پر شفقت محمود خوش

وفاقی وزیر تعلیم کی وزارت نے تمام صوبائی اور علاقائی ٹیکسٹ بک برڈز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ نجی پبلشرز ایس این سی کے مقاصد اور مندرجات کے عین مطابق درسی کتب تیار کریں۔

وفاقی وزارت نے درسی کتب کے بورڈز کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی لال فیتے اور بوجھل انتظامی پیچیدگیوں سے پرہیز کرتے ہوئے این او سی کے طریقہ کار کو آسان بنائیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو