ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیز کو آن لائن امتحانات کی اجازت دینے پر شفقت محمود خوش

ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیز کو آن لائن امتحانات کی اجازت دینے پر شفقت محمود خوش

ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیز کو آن لائن امتحانات کی اجازت دینے پر شفقت محمود خوش

 وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے بدھ کے روز کہا کہ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آن لائن امتحانات کے انعقاد کے لیے یونیورسٹیوں کو اجازت دینے کے فیصلے پر مسرور ہیں۔

 اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے یہ بیان دیتے ہوئے شفقت محمود نے اس بات کو خوشی کے ساتھ پوسٹ کیا کہ ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کو مناسب حفاظتی انتظامات کے ساتھ آن لائن امتحانات کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں طلباء کے احتجاج سے متعلق صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی شفقت محمود سے بات چیت

انہوں نے مزید لکھا کہ اس سے یونیورسٹیز کے لیے صحیح طریقہ کار وضع کرنے کی راہ ہموار ہوجاتی ہے جس سے وہ آن لائن امتحانات منعقد کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنا چاہیے، جبکہ طلباء کے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباٗ آگے بڑھنے کے لیے سخت محنت کریں۔

 اس سے قبل سڑکوں اور انٹرنیٹ پر طلباء کا احتجاج وائرل ہونے پر ایچ ای سی نے اعلان کیا تھا کہ یونیورسٹیز کو خود یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر یا آن لائن امتحانات لینا چاہتے ہیں۔

 ایچ ای سی نے ٹوئٹر تھریڈ کے ذریعے کہا تھا کہ کمیشن نے طلباء کے امتحانات سے متعلق مطالبات کا نوٹس لیا ہے۔

مزید پڑھیں: یونیورسٹیز بدحالی کا شکار

 ایچ ای سی نے بتایا کہ یکم فروری2021ء سے تمام صوبوں اور ریجنز میں یونیورسٹیز کے دوبارہ کھلنے کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے وبائی مرض کے باعث ہونے والی مشکلات اور طلباء کی پریشانیوں کے بارے میں وائس چانسلرز کی مشاورت سے صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیز کو آن لائن امتحانات کی اجازت دینے پر شفقت محمود خوش

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو