علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں موسم بہار کے داخلوں میں 5 مارچ تک توسیع کردی گئی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں موسم بہار کے داخلوں میں 5 مارچ تک توسیع کردی گئی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں موسم بہار کے داخلوں میں 5 مارچ تک توسیع کردی گئی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک، ایف اے اور آئی کام میں موسم بہار کے سیمسٹر کے داخلوں میں ایڈیشنل لیٹ فیس کے ساتھ 5 مارچ 2021 تک توسیع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت پنجاب کی صوبے میں پنجابی زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے کی تاکید

ڈائریکٹر برائے داخلہ آفس میاں محمد ریاض کے مطابق پروگراموں کا پراسپیکٹس طلباء کے لیے مین یونیورسٹی کیمپس اور تمام علاقائی کیمپس کے ساتھ ساتھ مواصلات کے دفاتر اور اسلام آباد کے سیئل پوائنٹس پر دستیاب ہے۔

طلباء اپنا داخلہ فارم لیٹ فیس کے ساتھ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک، ایم سی بی اور فرسٹ ویمن بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ داخلہ فیس صرف بینک چالان، جاز کیش، ایزی پیسہ اور اسٹرنگ، ریٹیلر ایجنٹ، فرنچائز  اور موبی لنک ، ٹیلی نار ، یو بینک کی برانچز کے ذریعے قبول کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا رحمت العالمین اسکالر شپ پروگرام 2021 کے لیے ہدایت نامہ جاری

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیک، پے آرڈر یا بینک ڈرافٹ کے ذریعے کی جانے والی کسی بھی ادائیگی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو