سندھ حکومت 37 ہزار نئی ملازمتیں فراہم کرے گی
سندھ حکومت 37 ہزار نئی ملازمتیں فراہم کرے گی
سندھ کے محکمہ تعلیم و خواندگی نے ہزاروں جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز اور پرائمری اسکول اساتذہ کے لیے بھرتیوں کا نوٹس جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ نے ہفتے میں 5 دن اسکول جانے کے فیصلے کی مخالفت کردی
صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی کے مطابق دلچسپی رکھنے والے امیدوار 23 مارچ سے قبل اپنی درخواستیں ایس آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس (ایس ٹی ایس) کی سرکاری ویب سائٹ پر جمع کراسکتے ہیں۔

کم از کم 50 فیصد نمبر رکھنے والے ایچ ای سی سے منظور شدہ یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل یا اس کے مساوی ڈگری (کم سے کم 14 سال کی تعلیم) کے ساتھ سندھ کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان ان ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
مزید پڑھیں: کے پی حکومت سوات میں ایک نئی زرعی یونیورسٹی قائم کرے گی
تمام امیدواروں کو اپنی درخواستوں کے ساتھ مناسب تعلیم کی ڈگریوں، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، رہائشی سرٹیفکیٹ، سی این آئی سی کی اسکین شدہ کاپیاں اور ایک حالیہ تصویر جمع کرانی ہو گی۔
سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ای ایل ڈی خواتین، اقلیتوں اور معذور افراد کے لیے مخصوص کوٹہ سے متعلق قوانین اور قواعد و ضوابط پر قائم رہ سکتا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا