تمام سرکاری پی ایچ ڈی ملازمین کو 25 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا، سندھ ہائیکورٹ
تمام سرکاری پی ایچ ڈی ملازمین کو 25 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا، سندھ ہائیکورٹ
اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ تمام پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز کو 25 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔
ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ ڈاکٹر لیاقت ابڑو کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کے بعد کیا ہے۔
مزید پڑھیئے: حکومت کا بورڈ کے امتحانات سے قبل اساتذہ کی ویکسینیشن کا اعلان
عدالت نے سندھ کے چیف منسٹر مراد علی شاہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے تمام سرکاری ملازمین کو 25،000 ماہانہ الاؤنس کی گرانٹ دینے کے لیے سمری 15 دن کے اندر بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیئے: سندھ میں یونیورسٹیز کو چلانے کے لیے وائس چانسلرز کا مزید اربوں روپے کا مطالبہ
درخواست گزار نے پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے ملازمین کے الاؤنسز میں تضادات کے بارے میں شکایت درج کروائی تھی کہ کچھ پی ایچ ڈی ہولڈرز کو 25،000 روپے ماہانہ الاؤنس دیا جارہا ہے جبکہ کچھ کو صرف 10 ہزار روپے ماہانہ الائونس دیا جاتا ہے جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے حکومت کو تمام پی ایچ ڈی ملازمین کو 25 ہزار روپے کا ماہانہ الاؤنس دینے کے لیے سمری 15 دن کے اندر بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔