شفقت محمود کا آزاد جموں و کشمیر کے کامیاب جوان پروگرام کے کوٹے میں اضافے کا حکم
شفقت محمود کا آزاد جموں و کشمیر کے کامیاب جوان پروگرام کے کوٹے میں اضافے کا حکم
وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے منگل کے روز نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے چیئرمین سید جاوید حسن سے بات چیت میں کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں آزاد جموں و کشمیر کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کیا جائے۔
تعلیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لیے وفاقی وزیر شفقت محمود اور سید جاوید حسن کی ملاقات کے دوران، انہوں نے یہ احکامات آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے تعلیم دیوان علی خان چغتائی کی درخواست پر جاری کیے۔
شفقت محمود نے چیئرمین نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (این اے وی ٹی ٹی سی) کو آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں اسمارٹ لیبز قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا