اے آئی او یو اور ایچ یو کا اپنا تعلیمی معیار بہتر بنانے کا عزم

اے آئی او یو اور ایچ یو کا اپنا تعلیمی معیار بہتر بنانے کا عزم

اے آئی او یو اور ایچ یو کا اپنا تعلیمی معیار بہتر بنانے کا عزم

اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو) ہزارہ یونیورسٹی (ایچ یو) کے ساتھ مل کر ملک کے دور دراز کے علاقوں میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ تعلیمی اور تحقیقی دونوں شعبوں میں اپنے تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے کام کرے گی۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی نے ایچ ای سی کا فیصلہ مسترد کردیا

یہ بات اے آئی او یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں دونوں دانش گاہوں کے درمیان اساتذہ اور طلبہ میں خیالات کے تبادلے، مشترکہ تعلیمی اور تحقیقی منصوبوں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر پروگراموں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ہزارہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ملک کے دور دراز کے علاقوں میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ تعلیمی اور تحقیقی دونوں شعبوں میں اپنے تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے کام کرے گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو