پنجاب کی وزیر صحت کا اسکولوں کی بندش کے حوالے سے بیان جاری

پنجاب کی وزیر صحت کا اسکولوں کی بندش کے حوالے سے بیان جاری

پنجاب کی وزیر صحت کا اسکولوں کی بندش کے حوالے سے بیان جاری

 پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پیر کے روز ملک کا سب سے بڑا ادارہ برائے کووڈ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اپنے آج کے اہم اجلاس میں اسکولوں کی بندش کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں 80 فیصد بچوں کی ویکسین کرائی ہے اور عوام سے کہا ہے کہ وہ کووِڈ ایس او پیز پر عمل کریں کیونکہ کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کو پہلے ہی بہت نقصان پہنچا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ تعلیمی ادارے بند ہوں۔ انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم کے اس بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی بندش سب سے آخر میں ہوگی۔

مزید پڑھئیے: این سی او سی اجلاس: اسکولوں کی بندش کے بارے میں فیصلہ آج ہوگا

ڈاکٹر یاسمین راشد سے جب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ لیگ میں شائقین کی آمد اور تعداد کا فیصلہ این سی او سی کو کرنا ہوگا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ ملک میں اومیکرون کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ سخت پابندیاں عائد کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے۔ پی ایم اے کے افسر نے کہا کہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، جو کسی بھی وقت ہسپتالوں پر اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وبائی مرض کی پچھلی چار لہروں میں، ہم نے سختی سے حدیں نہیں لگائی تھیں، لیکن اب ہم پر لازم ہوگیا ہے کہ حدود و قیود کو سختی سے نافذ کیا جائے۔ ڈاکٹر قیصر سجاد کے مطابق شادی ہالز، ریستورانوں اور بڑے اجتماعات کو بند کر دینا چاہیے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو