پنجاب ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے میڈیکل کالجوں کی تعطیلات میں توسیع کردی

پنجاب ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے میڈیکل کالجوں کی تعطیلات میں توسیع کردی

پنجاب ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے میڈیکل کالجوں کی تعطیلات میں توسیع کردی

محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کی وجہ سےتمام میڈیکل کالجوں کی تعطیلات 2 مئی تک بڑھا دی ہیں۔

مزید پڑھیں: میٹرک کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان

صوبائی محکمہ صحت کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل کالجوں میں جاری چھٹیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو افراد کی جانیں گئی ہیں۔

اگلے دو ہفتوں کے لیے میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور پیرامیڈیکل اسکولز سمیت تمام طبی ادارے بند ہوجائیں گے، اور یہاں صرف سرکاری اور علمی فرائض کے ذمہ دار اہلکار ملازمت پر موجود رہیں گے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام امتحانات ان کے نظام الاوقات کے مطابق ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: ہائی رسک اضلاع میں نویں سے بارھویں جماعت تک اسکول کھل گئے

صوبہ میں کووڈ کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد حکومت بلوچستان نے بھی صوبے میں تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر تک صوبے بھر میں تمام سرکاری اسکول بند رہیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو