پنجاب یونیورسٹی کو موسم گرما کی تعطیلات کے لیے بند کردیا گیا
پنجاب یونیورسٹی کو موسم گرما کی تعطیلات کے لیے بند کردیا گیا
پنجاب یہونیورسٹی کے جاری کردہ ایک آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہو گئی ہیں جس کے باعث یونیورسٹی میں تمام تعلیمی سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی نے تدریسی شعبے سمیت مختلف شعبوں، ڈیپارٹمنٹس، مراکز، یونیورسٹی کے اندر چھوٹی تنظیموں اور اسکولوں کے لیے اپنے موسم گرما کے شیڈول کا عوامی طور پر اعلان کیا ہے۔
اکیڈمک کے ایڈیشنل رجسٹرار کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور پنجاب یونیورسٹی 6 جون بروز پیر سے 29 جولائی بروز جمعہ تک بند رہے گی۔
پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ انڈر گریجویٹ چار سالہ پروگراموں اور ایم اے، ایم ایس سی کے دو سالہ پروگراموں کے آخری سیمسٹرز کے کورسز اور امتحانات یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات شروع ہونے سے پہلے مکمل کر لیے جائیں گے جبکہ بی ایس، ایم اے، ایم ایس سی، ایم ایس، ایم فِل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے دوسرے سیمسٹرز کے جاری امتحانات اس موسم گرما کی چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے ختم ہو چکے ہوں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایم ایس، ایم فِل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ ان کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور انسٹیٹیوٹس کے ذریعے کیا جائے گا۔