پنجاب حکومت کا 27 ہزار اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا 27 ہزار اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا 27 ہزار اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت صوبے میں پچاس بلین روپے کی لاگت سے 27000 سے زیادہ پرائمری اور ایلیمنٹری اسکولوں کو اپ گریڈ کرے گی۔

مزید پڑھیں: اسکولوں کی بندش اور امتحانات کے بارے میں این سی او سی کا اجلاس 6 اپریل کو ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ اعلان ہفتے کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عثمان بزدار نے روشنی ڈالی کہ ایک مرحلہ وار پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں کُل 27،512 پرائمری اور ایلیمنٹری اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس سلسلے کا پہلا مرحلہ یکم اگست سے شروع کیا جائے گا جس سے لگ بھگ 40 لاکھ طلباء مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یکم اگست سے شروع ہونے والے پہلے مرحلے میں 21،000 پرائمری اسکولوں کو ایلیمنٹری لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا جس پر 17 بلین روپے کی لاگت آئے گی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کا نیا شیڈول تجویز

اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 6،653 ایلیمنٹری اسکولوں کو ہائی اسکول کی سطح تک اپ گریڈ کیا جائے گا۔

طریقہ کار کے مطابق اور طلبہ کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ابتدائی کلاسز موجودہ پرائمری اسکولوں میں ہوں گی اور ایلیمنٹری اسکولوں کی دوسری شفٹ میں سیکنڈری کلاسز منعقد ہوں گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو