پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا 300 انٹرنز بھرتی کرنے کا اعلان
پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا 300 انٹرنز بھرتی کرنے کا اعلان
محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں 300 انٹرنز بھرتی کرکے اساتذہ کی کمی کو دور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری سیکٹر کے کالجوں میں تدریسی ملازمین کی کمی کو دور کرنے کے لیے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) کے ذریعے لگ بھگ 300 کالج ٹیچنگ انٹرنز (سی ٹی آئی) کو تعینات کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے تعلیمی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کردیا
اگلے مالی سال کے دوران چار ماہ کے لیے سی ٹی آئیز کو ملازم رکھا جائے گا۔ پنجاب ایچ ای ڈی کا کہنا ہے کہ درخواست دینے کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے جبکہ بھرتی ہونے والوں کو ماہانہ 45000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ کالج کی پوزیشنز میں خالی آسامیوں کی فہرستتیں (مرد اور خواتین) کل متعلقہ کالجوں کے نوٹس بورڈ پر پوسٹ کی جائیں گی جبکہ اہل امیدوار 14 سے 15 جنوری تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ
17 جنوری کو کالج کی جانب سے عارضی میرٹ کی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی، جبکہ حتمی میرٹ کی فہرست 20 جنوری کو آویزاں ہوگی۔ یہ انٹرویو 21 اور 23 جنوری کے درمیان ہوں گے جبکہ اہل امیدواروں کی فہرست کا اعلان 25 جنوری کو یونیورسٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سندھ میں مزدوروں کو مفت تعلیم اور گرانٹ دینے کے لیے بے نظیر بھٹو مزدور کارڈز کا اعلان
آخر میں شکایات کے حل کا عمل 28 سے 29 جنوری تک مکمل ہوگا جب کالج یکم فروری کو میرٹ کی حتمی فہرستیں آویزاں کریں گے۔ ان کنٹریکٹ ٹیچنگ پوزیشنز کے لیے درخواست دینے والوں کی کم سے کم اہلیت ایم اے یا ایم ایس سی (سیکنڈ ڈویژن) رکھی گئی ہے۔