بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، لاہور نے ضمنی امتحانات برائے 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، لاہور نے ضمنی امتحانات برائے 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، لاہور نے ضمنی امتحانات برائے 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، لاہور نے ایس ایس سی کے ضمنی امتحانات برائے 2020 کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ بورڈ کی جانب سے طلباء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ڈیٹ شیٹ کو اچھی طرح چیک کرلیں تاکہ بعد میں انہیں کسی قسم کی پریشانہ نہ ہو۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق یہ امتحان 7 نومبر 2020 سے شروع ہوگا اور دیئے گئے شیڈول کے مطابق 17 نومبر 2020 کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا پی ایم سی کو رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا حکم

طلباٗ کی سہولت کے لیے سپلی کا امتحان صبح و شام کے دو سیشنز میں لیا جائے گا۔ صبح کا سیشن 8:30 بجے شروع ہوگا جبکہ شام کا سیشن دوپہر 1:30 بجے سے شروع ہوگا۔

طلباء کے لیے جاری کردہ رہنما اصول:

  •   طلباء اپنے ایڈمٹ کارڈ پر صرف مذکورہ امتحانی ہال میں ہی امتحان دے سکتے ہیں۔
  • طلباء کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ امتحان میں شامل ہونے کے لیے رول نمبر سلپ ہمراہ لے کر آئیں۔ بصورت دیگر انہیں امتحان گاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
  • امتحانی ہال میں طلباء کو اپنے ساتھ سیل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
  • طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی تکلیف اور پریشانی سے بچنے کے لیے امتحان کی تاریخ اور وقت کو اچھی طرح چیک کریں۔
  •   طلباٗ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کووڈ 19 کے لیے جاری کردہ ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو