پنجاب کے سرکاری اسکولوں کا بجٹ کارکردگی سے مشروط کردیا گیا

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کا بجٹ کارکردگی سے مشروط کردیا گیا

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کا بجٹ کارکردگی سے مشروط کردیا گیا

 

 پنجاب حکومت کے ایک نئے فیصلے کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولوں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر نان سیلری بجٹ (این ایس بی) کے ساتھ ساتھ فرنیچر، کوچز اور تعمیرات کے لیے الگ بجٹ ملے گا۔

ناقص کارکردگی اور انرولمنٹ کی کم شرح پر این ایس بی میں سے کٹوتی کی جائے گی، جبکہ غیر معمولی کارکردگی کے حامل پارٹ ٹائم اساتذہ کو راغب کرنے کے لیے ایک ضمنی بجٹ مختص کیا جائے گا۔

رن ڈاون کلاس رومز کی تعمیر کے لیے بجٹ میں 14 فیصد کا اضافہ ہوگا اور اسکولوں میں نئے بچوں کے اندراج کا عمل بڑھانے کے لیے بجٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔ دیہات اور دور دراز کے علاقوں میں واقع اسکولوں کو نو فیصد اضافی انکریمنٹ ملے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ اضافی بجٹ کو متعلقہ حکام کے اکائونٹس میں منتقل کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد فنڈز کا استعمال اسکول حکام کی منظوری سے کیا جائے گا اور اس کا سالانہ آڈٹ کیا جائے گا۔

اسکول میں داخلہ لینے والے طلباء کی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بجٹ مختص کرنے کا فارمولا طے کیا جائے گا کہ رقم کیسے خرچ کی جانی ہے۔

پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے صدر رانا عطا محمد نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے بجٹ میں اضافہ ایک حوصلہ افزا قدم ہے، کیونکہ موجودہ این ایس بجٹ کو صرف بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو