پنجاب حکومت کا اسکولوں کے طلباء کے لیے مفت لنچ پروگرام متعارف
پنجاب حکومت کا اسکولوں کے طلباء کے لیے مفت لنچ پروگرام متعارف
پنجاب کے وزیر برائے اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے بدھ کو صوبے بھر کے نوجوان طلباء میں بھوک اور غذائیت کی کمی سے نمٹنے کے لیے 'اسکول میل پروگرام' کا آغاز کیا۔
سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسکول بھاربرا لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں اس منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
اس پروگرام کے تحت اللہ والے ٹرسٹ اور ہنڈا پاکستان کے تعاون سے سرکاری اسکولوں میں طلباء کو مفت مڈ ڈے میل دیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں ایک پائلٹ پراجیکٹ، جو نومبر 2020 میں شروع ہوا تھا، نے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ضلع بھر کے 100 پرائمری اسکولوں میں شروع کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جن اسکولوں میں یہ پروگرام پہلے ہی نافذ کیا جا چکا ہے، وہاں 'اسکول میل پروگرام' نے بچوں کی حاضری، صحت اور اسکول آنے کے معمولات کو برقرار رکھنے میں اضافہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے شروع ہونے کے بعد اس میں شامل اسکولوں میں حاضری میں 33 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، ساتھ ہی بچوں کی صحت اور بی ایم آئی کی سطح میں 77 فیصد بہتری آئی ہے۔