پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان

پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان

پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان

راولپنڈی: پنجاب بھر میں پہلی کلاس سے آٹھویں کلاس تک سالانہ امتحانات عید الفطر کے فوری بعد 18 مئی سے شروع ہوں گے۔ سالانہ امتحانات میں 50 فیصد نمبرز ہوم ورک کے شامل کئے جائیں گے اور 50 فیصد نمبرز امتحانات کے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: اے ای آئی یو نے اپنی ویب سائٹ پر ایڈمیشن کنفرمیشن اپ لوڈ کردی

چھوٹی کلاسوں کے بچوں کا انگریزی، میتھ اور جنرل نالج کا امتحان زبانی ہوگا جبکہ دیگر کلاسوں کے پرچے پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن تیار کرے گا۔ تمام امتحانات 31 مئی تک مکمل کئے جائیں گے اور 10 جون تک نتائج کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے میڈیکل کالجوں کی تعطیلات میں توسیع کردی

سالانہ امتحانات کے شیڈول کا سرکلر تمام 36 اضلاع کے تعلیمی افسران کو جاری کر دیا گیا ہے۔ آن لائن کلاسوں میں دیے جانے والا ہوم ورک باقاعدہ چیک ہوگا اور اس کے نمبرز بھی دئیے جائیں گے، تعلیمی ذرائع کے مطابق پہلی سے پانچویں تک کسی بھی طالب علم کو فیل نہیں کیا جائے گا چھوٹی کلاسوں کے تمام طلبہ طالبات پاس ہوں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو