کیا ایم ڈی کیٹ کے امتحانات صوبائی سطح پر منعقد ہوں گے؟

کیا ایم ڈی کیٹ کے امتحانات صوبائی سطح پر منعقد ہوں گے؟

کیا ایم ڈی کیٹ کے امتحانات صوبائی سطح پر منعقد ہوں گے؟

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے جمعرات کے روز اس بات کی توثیق کی کہ کمپیوٹر پر مبنی سینٹرلائزڈ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا انعقاد منصوبہ بندی کے مطابق ملک بھر میں کیا جائے گا۔

ان اطلاعات کے جواب میں کہ ایم ڈی کیٹ صوبائی سطح پر منعقد کیے جائیں گے، پی ایم سی کے صدر ڈاکٹر ارشد تقی نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ برائے2020 میں ترمیم کرنے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے، جو پی ایم سی کو ایک مرکزی ایم ڈی کیٹ کو منظم کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پی ایم سی ایکٹ 2020 کو منسوخ نہیں کیا جاتا، پی ایم سی اپنے اختیارات اور فرائضِ منصبی کے مطابق کام کرتا رہے گا اور اس سال ستمبر میں طے شدہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

پی ایم سی کے صدر نے طلباء کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان دھرے بغیر ملک بھر کے سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے اپنی تیاری جاری رکھیں۔

کمیشن نے پہلے ہی ٹوئٹر پوسٹ میں ڈی سینٹرلائزیشن کی افواہوں کو رد کر دیا تھا۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر ارشد تقی نے کہا کہ ملک گیر بنیاد پر، پاکستان میڈیکل کمیشن سینٹرلائزڈ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کا انتظام کرے گا۔

دوسری جانب کمیشن نے ٹوئٹر پر تبصرہ کیا کہ پی ایم سی اس حوالے سے ہر طرح کی جعلی/غیر مستند خبروں اور بیانات کو مسترد کرنا چاہے گا جو طلباء اورعوام کو کمپیوٹرائزڈ ایم ڈی کیٹ کی منسوخی اور صوبائی سطح پر ٹیسٹ کے انتظام کے بارے میں غلط معلومات فراہم کرے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو