جیل کے قیدیوں کے لئے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کیا جائے گا، پی ایم سی

جیل کے قیدیوں کے لئے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کیا جائے گا، پی ایم سی

جیل کے قیدیوں کے لئے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کیا جائے گا، پی ایم سی

پی ایم سی کا کہنا ہے کہ جیل میں موجود قیدیوں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا اس سلسلے میں پاکستان میڈیکل کمیشن نے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو اگلے سال سے جیلوں میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پی ایم سی نے یونیورسٹیوں کو جیل میں مراکز قائم کرنے کی ہدایت دے کر امیدواروں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کے انعقاد کا عمل شروع کیا ہے۔

جیل کا عملہ اور متعلقہ حکام مناسب انتظامات کرکے یونیورسٹیوں کو سہولت فراہم کریں گے۔

ایم ڈی کیٹ میں شامل ہونے والے امیدواروں کو مزید تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔

<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="en" dir="ltr">PMC to Hold MDCAT Exam for Prisoners following the directions of Federal Minister for Health <a href="https://t.co/pd4cR1gKcb">pic.twitter.com/pd4cR1gKcb</a></p>&mdash; Pakistan Medical Commission (@pmc_org) <a href="https://twitter.com/pmc_org/status/1603379216795504641?ref_src=twsrc%5Etfw">December 15, 2022</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>

قیدیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے سے اس تصور کو تقویت ملے گی کہ قیدیوں کے کردار کی اصلاح ہوگی۔

ملکی تاریخ میں یہ پہلی بار ایسا ہوگا کہ جیلوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

 وفاقی وزارت صحت (این ایچ ایس آر اینڈ سی) کا وژن یہ ہے کہ جیل میں موجود مستحق اور ذہین افراد کو ڈاکٹروں، نرسوں اور طب کے کسی بھی شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو