پی ایم سی کی جانب سے ڈاکٹروں کے لیے خوش خبری
پی ایم سی کی جانب سے ڈاکٹروں کے لیے خوش خبری
پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے ڈاکٹروں کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایم سی کونسل کی جانب سے ایک حالیہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق، ڈاکٹروں کی رجسٹریشن اب دو کے بجائے پانچ سال تک کارآمد رہے گی جبکہ 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ڈاکٹروں کو اپنی رجسٹریشن کی تجدید کے لیے کُل رجسٹریشن فیس کا صرف 50 فیصد ادا کرنا ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ پی ایم سی کونسل نے تمام صوبائی میڈیکل کمیشنز کو 2022 میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کرانے کا اختیار دیا ہے۔
اس کے علاوہ، ایم بی بی ایس پروگراموں کے 55 فیصد درخواست دہندگان کو پیپر کی بنیاد پرایم ڈی کیٹ پاس کرنا ہوگا، جبکہ بی ڈی ایس پروگراموں کے لیے45 فیصد درخواست دہندگان کو پیپر پر مبنی ایم ڈی کیٹ پاس کرنا ہوگا۔ رجسٹریشن میں بھی10 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے بل 2022 میں ترمیم کے لیے کچھ سینیٹرز کی پیش کردہ ترامیم کو مسترد کر دیا۔
سینیٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند کی زیرصدارت اجلاس کے مطابق قائمہ کمیٹی سے منظور شدہ بل میں ترمیم نہیں کی جا سکتی اور کسی بھی قسم کی ترمیم صرف پارلیمنٹ میں کی جا سکتی ہے۔